نئی دہلی//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج مختلف محکموں جیسے پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ ، پی ڈی ڈی ، پی ایچ اِی وغیرہ کے زیر عمل تمام کاموں کے بِلوں کو بڑھانے کے لئے آن لائن مینجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ سسٹم کو متعارف کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی ۔ اُنہوں نے تمام متعلقہ محکوموں پر زور دیا کہ وہ 15دِنوں کے اَندر اَپنی تیاریوں کا جائزہ لیں اور بِل کی تیاری ، جمع کرنے اور مانیٹرنگ کے اِس آن لائن سسٹم میں شامل ہونے کے لئے ٹائم فریم کے بارے میں فیصلہ کریں۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جموںوکشمیر یوٹی میں شروع کئے جانے والے تمام پروجیکٹوں کے ڈیجیٹل موڈ میں ڈی پی آر بنانے کی بھی ہدایت دی تاکہ خود کار اور بغیر پریشانی چیکنگ کو متعارف کیا جاسکے۔ اُنہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ڈی پی آر تجزیہ کے عمل کو آسان اور کم بوجھل بنائیں گے اوراِس سے بہت زیادہ ضروری کار کردگی آئے گی۔اُنہوں نے ملازمین کی کارکردگی اور پیداوار کا اندازہ لگانے میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے اِستعمال پر بھی زور دیا۔اِس موقعہ پر اُنہوں نے مختلف محکموں کی جانب سے پیش کی جانے والی 8 مزید آن لائن خدمات کے لئے آٹو اپیل فیچر کا بھی آغا ز کیا۔ پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ ( پی ایس جی اے ) کے تحت مقرر کردہ وقت کی حد کے اَندر درخواست دہندگان کو خدمات فراہم کرنے کی صورت میں یہ خصوصیت اپیلوں کو خود بخود بڑھادے گی۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے ان محکموں کی طرف سے شہریوں کو پیش کی جانے والی ڈیجیٹل خدمات میں اِس اہم خصوصیت کو شامل کرنے کے لئے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی تعریف کی۔اُنہوں نے سروس پلس پر پیش کی جانے والی تمام نامزد 48 سروسز کے لئے آٹو اپیل فیچر کو فوری طور پر اور مئی 2023ء تک باقی خدمات کے لئے مربوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔چیف سکریٹری نے کہا کہ لوگوں کی روزمرہ کی زندگی سے متعلق خدمات کے لئے آٹو اپیل کی خصوصیت جیسے پیدائش اور موت سرٹیفکیٹ زندگی کی آسانی کو بڑھانے کے لئے اہم ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بڑھاپے اور بیوہ پنشن، سماجی تحفظ کی مختلف سکیموں کے تحت وظائف وغیرہ کو بھی بغیر کسی تاخیر کے سسٹم میں شامل کیا جانا چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ یہ خصوصیت عوام کے لئے خدمات میں شفافیت اور جوابدہی کو برقرار رکھنے اور رشوت کے خاتمے میں ایک اہم موڑ کے طور پر کام کرے گی۔چیف سیکرٹری کو مطلع کیا گیا کہ ان 8 خدمات کو آن بورڈ کرنے سے ہی جموںوکشمیر یوٹی میں فعال آٹو اپیل فیچر کے ساتھ خدمات کی کل تعداد 22 تک پہنچ گئی ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ آٹو اپیل جیسی خصوصیت مستقبل میں اِن خدمات میں بہت زیادہ شفافیت لانے والی ہے کیوں کہ یہ پی ایس جی اے کے تحت ان کے لئے مقرر کردہ ٹائم فریم کے مطابق ان کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔جن خدمات کو آج آٹو اپیل سسٹم کے تحت لایا گیا ہے ان میں غیر شادی شدہ/بیوہ/طلاق کا سرٹیفکیٹ جاری کرنا شامل ہے۔ میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری ایچ اینڈ یو ڈی ڈی ، کمشنر سیکرٹری جی اے ڈی ، کمشنر سیکرٹری آئی ٹی ، سیکرٹری ریونیو ،ایس آئی او ، این آئی سی آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے سائنسدان کے علاوہ ان محکموں کے دیگر متعلقہ افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک ذاتی طور پر اور عملی طور پر شرکت کی۔










