چیف سیکرٹری نے امپارڈ انسٹی ٹیوٹ میں تکنیکی مداخلتوں کا جائیزہ لیا

چیف سیکرٹری نے امپارڈ انسٹی ٹیوٹ میں تکنیکی مداخلتوں کا جائیزہ لیا

پی آئی اوز ، اے پی آئی اوز اپلیٹ اتھارٹیز کے 8 ویں بیچ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کیا

سرینگر //چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جموں و کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ ( جے اینڈ کے امپارڈ ) کا دورہ کیا تا کہ انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے خاص طور پر آن لائین تربیت فراہم کرنے میں متعارف کرائے جانے والے تکنیکی مداخلتوں کا جائیزہ لیا جا سکے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر مہتا نے پبلک انفارمیشن آفیسرز ( پی آئی اوز )، اسسٹنٹ پبلک انفارمیشن آفیسرز ( اے پی آئی اوز ) اور اپلیٹ اتھارٹیز کے 8 ویں بیچ سے اختتامی خطاب کیا ۔ چیف سیکرٹری نے انسٹی ٹیوٹ سے ٹریننگ کو لرننگ منیجمنٹ سسٹم ( ایل ایم ایس ) موڈ میں کرنے کو کہا جس میں لیکچر ریکارڈ کرنا اور اسے امپارڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنا شامل ہے تا کہ دلچسپی رکھنے والے افراد اسے وہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکیں ۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے افسران اور اہلکاروں بشمول جے کے اے ایس افسران اور سینئر اور جونئیر معاونین کو معیاری تربیت فراہم کرنے میں امپارڈ کے کردار کی تعریف کی ۔ انہوں نے سمارٹ کلاسز اور ویب کاسٹنگ کے استعمال کے ذریعے اپنے تربیتی پروگراموں میں امپارڈ کی طرف سے کی گئی مقداری اور معیاری بہتری کی تعریف کی ۔ انہوں نے انسٹی ٹیوٹ کے دیگر اقدامات کی بھی تعریف کی جیسے سینٹرز آف ایکسی لینس کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کرنا اور محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات ( ڈی اے آر پی جی ) ، محکمہ عملہ اور تربیت ( ڈی او پی ٹی ) ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف رورل ڈیولپمنٹ ( این آئی آر ڈی ) اور دیگر اداروں سے تعاون حاصل کرنا شامل ہے ۔ چیف سیکرٹری نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ پردھان منتری کی فلیگ شپ اسکیموں کا احاطہ کرنے والے خصوصی تربیتی پروگرام وضع کرنے کے علاوہ ضلعی افسران کو اسکیموں کے رہنما خطوط کے بارے میں تربیت دیں ۔ انہوں نے امپارڈ کو ریاستی ادارہ برائے دیہی ترقی ( ایس آئی آر ڈی ) کے طور پر اس کے کردار کے تحت پی آر آئیز اور دیگر دیہی ترقی کے کارکنوں کا احاطہ کرنے والے بڑے پیمانے پر تربیتی پروگرام منعقد کرنے کو بھی کہا ۔ انہوں نے رورل ڈیولپمنٹ ، ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے محکموں سے بھی کہا کہ وہ امپارڈ کے ذریعے تربیت کیلئے زیادہ سے زیادہ وارث افسران کو تعینات کریں ۔ افسران کے آٹھویں بیچ کو آر ٹی آئی کی تربیت کی تکمیل کے ساتھ اب تک کل تقریباً 1000 افسران کو تربیت دی جا چکی ہے ۔ ان آر ٹی آئی ٹریننگ کورسز کے دوران پورے ہندوستان سے آر ٹی آئی کے شعبے میں بہترین ماہرین کی خدمات کا استعمال کیا گیا جن میں سابق چیف انفارمیشن کمشنرز کی خدمات بھی شامل ہیں ۔