جموں//چیف جسٹس جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ جسٹس این کوٹیشور سنگھ نے جموں فارسٹ ٹریک کورٹ کا اِفتتاح جج جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ ( ضلع جموں کے اِنتظامی جج) جسٹس سنجیو کمار کی موجودگی میں کیا۔تقریب کے دوران جسٹس رجنیش اوسوال ، جسٹس وِنود چٹرجی کول ، جسٹس موہن لال ، جسٹس راہل بھارتی ، جسٹس وسیم صادق نرگل ، جسٹس راجیش سیکھری ، جموں وکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے ججز، رجسٹرار جنرل جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ شہزاد عظیم ،چیف جسٹس کے پرنپسل سیکرٹری ایم کے شرما، رجسٹرار ویجی لنس جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ وائی پی بورنی ، پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جموں سنجے پریہار اور ضلع جموں کے دیگر جوڈیشل اَفسران ، رجسٹرار جوڈیشل جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ جموں سوبھارام گاندھی ، ممبرسیکرٹری جموںوکشمیر لیگل سروسز اتھارٹی امت گپتا ،رجسٹرار آئی ٹی جموں وکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ انوپ شرما، سیکرٹری ہائی کورٹ لیگل سروسز اَتھارٹی پریم ساگر ، جوائنٹ رجسٹرار جوڈیشل / پروٹوکول جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ(جموں وِنگ) پروین پنڈوہ ،صدر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن جموں وکرم شرما، صدر ینگ لائر ایسو سی ایشن روہت شرمااور دیگر متعلقہ ایگزیکٹیو ممبران موجود تھے۔فارسٹ ٹریک کورٹ جموں کو چیف جسٹس این کوٹیشور سنگھ اور جسٹس سنجیو کمار کی رہنمائی میں تعمیر ،تزئین و آرائش اور خوبصورت پریذائیڈنگ آفیسر فارسٹ ٹریک کورٹ جموں خلیل چودھری کی نگرانی میں بنایا گیا ہے۔تقریب کے دوران ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن جموں کے ممبران نے خطاب کرتے ہوئے اَپنے خیالا ت کا اظہار کیا کہ ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس جموں میں واقع دیگر تمام عدالتوں اور جموںوکشمیر اور لداخ کی دیگر عدالتوں کو بھی اِسی طرز پر تعمیر و تزئین و آرائش اور خوبصورت بنایا جاسکتا ہے ۔










