Oath Ceremony  of Justice  Atul Shreedharan as a Judge of High Court JK& L

چیف جسٹس نے جسٹس اَتل سریدھرن کو عہدے کا حلف دِلایا

سری نگر//چیف جسٹس جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ جسٹس این کوٹیشور سنگھ نے سری نگر میں چیف جسٹس کورٹ روم میں جسٹس اَتل سریدھرن کو جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف دِلایا۔تقریب حلف برادری میں سری نگر میں جسٹس سنجیو کمار ، جسٹس رجنیش اوسوال ، جسٹس وِنود چٹر جی کول ، جسٹس موہن لال ، جسٹس راہل بھارتی ، جسٹس موکشا کھجوریہ کاظمی اور جسٹس وسیم صادق نرگل نے شرکت کی جبکہ جسٹس تاشی ربستن ، جسٹس سندھو شرما، جسٹس سنجے دھر ، جسٹس پونیت گپتا،جسٹس جاوید اِقبال وانی ، جسٹس محمد اکرم چودھری اور جسٹس راجیش سیکھری نے ہائی کورٹ جموں وِنگ سے بذریعہ آن لائن تقریب میں حصہ لیا۔تقریب حلف برادری کی نظامت کے فرائض جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل شہزاد عظیم نے اَنجام دی۔اُنہوں نے مرکزی حکومت وزارتِ قانون و اِنصاف ، محکمہ اِنصاف (اپوئنمنٹ ڈویژن ) سے موصول ہونے والے نوٹیفکیشن کے اقتباسات کو پڑھ کر سُنایا اور لیفٹیننٹ گورنر یونین ٹیریٹری جموں وکشمیر کی طرف سے جاری کردہ اِختیاری خط جو جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو نئے تبدیل شدہ جج کو عہد ے کا حلف دِلانے کا اِختیار دیتا ہے۔تقریب میں ہائی کورٹ کے سابق ججوں ، ایڈوکیٹ جنرل ، سیکرٹری قانون ، اِنصاف اور پارلیمانی اَمور ، ایدیشنل سالیسٹر جنرل آف اِنڈیا سری نگر / جموں، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس سیکورٹی ، صدر بار ایسو سی ایشن جموں /سری نگرسینئر وکلأ ، پرنسپل دسٹرکٹ جج سری نگر ، سول اِنتظامیہ اور پولیس اَفسران اور کارکنان ، رجسٹری کے اَفسران اور عملہ ، جسٹس اَتل سریدھرن کے اہل خانہ اور مہمانان نے بھی شرکت کی۔جموںوکشمیر او رلداخ ہائی کورٹ میں جج کے طورپر جسٹس اَتل سریدھرن کے تبادلے سے جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے ججوں کی تعداد 17 کی منظور شدہ تعداد کے مقابلے میں چیف جسٹس سمیت 16ججوں تک پہنچ گئی ہے۔