چیف ایڈیشنل سیکرٹری اَتل ڈولو نے ضلع سری نگر کے سبزی اُگانے والے علاقوں کا دورہ کیا

کہا، جامع زرعی ترقیاتی پروگرام کے تحت سبزیوں کی کاشت کے منصوبے شعبے میں اِنقلاب برپا کریں گے

سری نگر//ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے آج ضلع سری نگر کے سبزی اُگانے والے علاقوںکا دورہ کیا جن مین ملورہ ، تکنواری اور ملحقہ حصوں کا زرعی منظرنامے کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کسانوں ے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی جانب سے کسانوں کو فراہم کئے جانے والے پولی ہائوس نے کامیابی کی کئی داستانیں رقم کی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ماضی کا منظر نامہ بد ل گیا ہے اور محکمہ کے مختلف اقدامات کے نتائج یقینا حوصلہ اَفزا اور تسلی بخش ہیں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ان علاقوں کے زیادہ سے زیادہ کسان تجارتی بنیادوں پر سبزیوں کی کاشت کر رہے ہیں جس سے اُن کے معیارِ زندگی میں تبدیلی اور ثمر آور نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔اَتل ڈولو نے کہا کہ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام کے تحت بالخصوص سبزیوں کے شعبے میں پروجیکٹوں کی عمل آوری سے جموں و کشمیر کے سبزیوں کے شعبے میں انقلاب آنے کی اُمید ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے علاقے کے کچھ ترقی پسند کسانوں کے فارموں کا بھی دورہ کیا اور ان سے اِستفساری گفتگو کی ۔ اُنہوں نے محکمہ کی طرف سے مختلف اقدامات کے بارے میں ان سے رائے طلب کی۔اِس سے قبل ناظم زراعت کشمیر چودھری محمد اقبال نے علاقے میں محکمہ کے مختلف پروگراموں اور اقدامات کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی۔اِس موقعہ پر جوائنٹ ڈائریکٹر ایگری کلچر اِن پُٹس محمد یونس چودھری اور محکمہ اعلیٰ اَفسران موجود تھے۔