جموں//18 ستمبر 2024 سے شروع ہونے والے جموں اور کشمیر کے اسمبلی انتخابات میں رائے دہندگان کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو بڑھانے کے مشن کے ساتھ چیف الیکٹورل آفس جموں و کشمیر نے آن لائین موڈ کے ذریعے یو ٹی ، اضلاع کے آئیکنز کی ایک کانفرنس کا انعقاد کیا ۔ یہ کانفرنس ایڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر ( سی ای او ) جے اینڈ کے راہول شرما کی صدارت میں نرواچن بھون جموں میں اختر حسین قاضی نوڈل آفیسر ایس وی ای ای پی اور سپنا کوتوال میڈیا کے نوڈل آفیسر کی موجودگی میں منعقد ہوئی ۔ گانا ، موسیقی ، کھیل ، ادب ، ٹیکنالوجی ، سماجی کارکن اور دیگر شعبوں سے آنے والے ضلعی سطح کے سوشل میڈیا آئیکنز کے ساتھ یو ٹی آئیکنز اور متاثر کن افراد نے عملی طور پر کانفرنس میں شرکت کی ۔ کانفرنس کا مقصد 18 ستمبر 2024 سے شروع ہونے والے 90 اسمبلی حلقوں میں 3 مرحلوں میں منعقد ہونے والے آئیندہ جموں و کشمیر کے اسمبلی انتخابات 2024 کے سلسلے میں عوام اور خاص طور پر ان نوجوانوں میں جو پہلی بار ووٹ ڈال رہے ہیں ،میں بیداری پیدا کرنا تھا ۔ کانفرنس کے دوران یو ٹی آئیکنز پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں اور تجربے کو استعمال کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی سب سے بڑی جمہوری مشق میں حصہ لینے کیلئے ووٹرز کو تعلیم دیں اور ان پر اثر انداز ہوں ۔ ایڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر راہول شرما نے آئیکنز کو نوجوان ووٹروں ، پی ڈبلیو ڈی ، قبائلیوں ، خواتین ، کمزور طبقات اور بوڑھے ووٹروں تک پہنچنے کی تلقین کی تا کہ انتخابات میں ان کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنایا جا سکے ۔ نوڈل آفیسر ایس وی ای ای پی اختر حسین قاضی نے شرکاء کو عوام کیلئے ویڈیو اور آڈیو پیغامات بنانے اور سوشل پلیٹ فارمز پر ان کی تشہیر کے لئے تجاویز دیں ۔ اس کانفرنس میں شرکت کرنے والے یو ٹی آئیکنز میں چندیپ سنگھ ، سندھیا دھر ، انکش سبھروال ، شیوانی اروڑا ، زودی ، عمران خان ، شویتیما جموال ، سوگم کوشل ، پرویز رسول ، فیصل علی ڈار ، سونالی ڈوگرہ ، محفوظ الہی ، کابل بخاری ، نذیر احمد لون ، بلکس مقبول ، اشوک ہنس، شازیہ بشیر، آبہ ہنجورہ اور سعدیہ طارق شامل تھے ۔
این چندرشیکھرن مزید 5سال ’ٹاٹا سنز‘ کے چیئرمین برقرار رہیں گے، بورڈ نے مدت کار میں کی توسیع
اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے یکساں سیول کوڈ کی دستک
کلکتہ ہائی کورٹ نے ممتا بنرجی کو شری رام پور میں جلسۂ عام کی مشروط اجازت دے دی، 1000لوگوں کی حد طے
حکومتوں سے انکاری سیاست کے بڑھتے رحجان پر قابو پانے کا مطالبہ
جامعہ ملیہ اسلامیہ :منا خالد نے جیتا چین کے پیرا بیڈمنٹن انٹرنیشنل میں برونز میڈل
نفسیات کا باہمی رشتہ
مکہ پر ڈرون حملے کی کوشش،وہ فضائی دفاعی نظام جو سعودی عرب کے مقدس شہروں کی حفاظت کرتا ہے
میسی کی آمد کبھی نہیں ہوئی، لیکن کیرالہ اب بھی ان کا میچ کھیل رہا!
ویسٹ انڈیز دورہ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، یک روزہ اسکواڈ میں روہت کا نام شامل، ٹی-20میں مینک-پرنس کی انٹری
لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر کے ’ پلاش ‘ اور ’ پریشا‘ ہومز میں بچوں کے ساتھ وزیراعظم نریندر مودی کی سالگرہ منائی










