جموں//چیئرمین ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ایڈوکیٹ چودھری نسیم لیاقت نے راج بھون میں لیفٹینٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔چیئرمین ڈی ڈی سی نے پی آر آئی جموں وکشمیر کی مسلسل سپورٹ اور مضبوطی کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ اَدا کیا۔اُنہوں نے منی سیکرٹریٹ کی عمارت کی تکمیل اور ضلع راجوری کی دیگر ترقیاتی ضروریات سے متعلق مطالبات کا ایک میمورنڈم پیش کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے چیئرمین ڈی ڈی سی راجوری کو یقین دِلایا کہ ان کی طرف سے پیش کردہ مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیاجائے گا۔اِ س سے قبل اِنڈیا سکائوٹس اینڈ گائیڈز ایسو سی ایشن کے ایک وفد نے اِس کے قومی سیکرٹری گریش جوئیل کی قیادت میں لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور اُنہیں جموںوکشمیر میں اَپنے آنے والے پروگرام سے آگاہ کیا۔










