چیئرپرسن این سی ڈبلیو نے خواتین کیلئے سپیشل سیلوں کی پانچویں مانیٹرنگ کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی

چیئرپرسن این سی ڈبلیو نے خواتین کیلئے سپیشل سیلوں کی پانچویں مانیٹرنگ کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی

سری نگر//نیشنل کمیشن فار وومن کے اِشتراک سے ٹاٹا اِنسٹی چیوٹ آف سوشل سائنسز (ٹی آئی ایس ایس)ممبئی کے زیر اہتمام پولیس نظام میں خواتین کے لئے خصوصی سیلوں کی پانچویں مانیٹرنگ کمیٹی میٹنگ آج بینکٹ ہال سری نگر میں منعقد ہوئی۔ریکھا شرما نے میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے جموں و کشمیر اور لداخ میں سپیشل سیل کے کام کی سراہنا کی اور ہر محکمہ کے نمائندوں کو مدعو کیا کہ وہ خواتین کے خلاف تشدد پر اَپنے کام کے سلسلے میں کام کی پیش رفت اور چیلنجوں کا اِشتراک کریں۔ اُنہوں نے تشدد کے زیادہ سے زیادہ متاثرین تک پہنچنے کے لئے زمینی سطح پر خصوصی سیلوں کی رسائی کو بڑھانے پر بھی زور دیا۔ مزید برآں ،جموں و کشمیر میں خواتین کے لئے خصوصی سیلوں کو اِدارہ جاتی بنانے کی تجویز پر کمشنر سیکرٹری سوشل ویلفیئر شیتل نندا کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمیٹی کے ممبران نے تجویز پیش کی کہ صنفی مسائل پر پولیس اور دیگر محکموں کو مزید حساس بنانے کی ضرورت ہے۔میٹنگ میں کوآرڈی نیٹر آر سی آئی۔ وِی اے ڈبلیو ،ٹی آئی ایس ایس بلونت سنگھ نے یکم ؍جنوری سے 30 ؍جون 2024 ء تک دونوں یوٹیز میں خواتین کے لئے سپیشل سیلوں کے کام کی پیش رفت کو کمیٹی کے سامنے پیش کیا۔ اِس عرصے کے دوران سپیشل سیلوںنے تشدد سے بچ جانے والی 2,192 خواتین تک رَسائی حاصل کی ہے تاکہ اُنہیں نفسیاتی اور سماجی مدد فراہم کی جا سکے۔میٹنگ میں مانیٹرنگ کمیٹی کے ممبران ڈی آئی جی سینٹرل کشمیر رینج راجیو اوم پرکاش پانڈے، کمیٹی کے ممبر سیکرٹری ڈاکٹر ترپتی جھاویری پنچال ،مشن ڈائریکٹر مشن شکتی سوشل ویلفیئرجے اینڈ کے ہرویندر کور، اے ڈِی جی پی لداخ کا نمائندہ فرحان جے نقاش،جوائنٹ ڈائریکٹر پراسکیوشن قاضی قیوم، سربراہان شعبہ سوشل ورک کشمیر یورنیوسٹی ڈاکٹر شازیہ منظور، ڈاکٹر ونئے کمار شعبہ سوشل ورک سینٹرل یونیورسٹی جموں،کونسلر (لیگل) سوموٹو سیل این سی ڈبلیواننیا سنگھ، جینڈر سپیشلسٹ سوشل ویلفیئر جے اینڈ کے ثمینہ میر، کوآرڈی نیٹر سپیشل سیلزصوبہ کشمیر صائمہ شاہ اور کوآرڈی نیٹر صوبہ جموںپریکشا شرما نے شرکت کی۔کمشنر سیکرٹری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ جموںوکشمیرشیتل نندا، ڈائریکٹر سوشل اینڈ ٹرائبل ویلفیئر لداخ تاشی ڈولما، اے ڈِی جی پی کا نمائندہ صوبہ جموں وشال منہاس،اسسٹنٹ پروفیسر یونیورسٹی کالج لیہہ پروفیسر ڈاکٹر یانگ چن ڈولما نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔ مزید برآں، ڈی وائی ایس پی۔ ہیڈ کوارٹر (ضلع سطح پر سپیشل سیل کے نوڈل آفیسر)، وومن پولیس سٹیشن اور سیل کی اِنچارج، ڈی ایل ایس اے حکام، او ایس سی سینٹرکے منتظمین ، محکمہ صحت اور مشن پوشن کے نمائندے ذاتی طور پر اور آن لائن میٹنگ کا حصہ تھے جہاں اُنہوں نے خواتین کے خلاف تشدد کے ردِّعمل کے سلسلے میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے اَپنے تجربات اور تجاویز پیش کیں۔