محنت کشوں کاعالمی دن ،EJCCاور فوڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن جموں وکشمیرکی مشترکہ تقریب

چیئرمین ایل ڈبلیو یوپی نے اَمرناتھ پوتر گپھا میں حاضری دی

امرناتھ جی یاترا۔ 2022ء کے سلسلے میں اِنتظامات کیلئے لیفٹیننٹ گورنر کی قیادت والی اِنتظامیہ کی تعریف کی

سری نگر//چیئرمین لیبر ویلفیئر کونسل ( ایل ڈبلیو سی ) حکومت اُترپردیش پنڈت سنیل بھرالا نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی قیادت میں جموںوکشمیر اِنتظامیہ کی جانب سے جاری شری امرناتھ جی یاترا( ایس اے این جے وائی2022ء کے احسن اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے کئے گئے اِنتظامات پر اطمینان کا اِظہار کیا۔پنڈت سنیل بھرالا نے بابا امرناتھ پر عقیدت مندوںکو فراہم کی جانے والی بہترین سہولیات کے لئے ایل جی سنہا کی تعریف کی۔اُنہوں نے یاتریوں کی خاطر ممکنہ سہولیات اور اِنتظامات کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کا تہہ دِل سے شکر یہ اَدا کیا۔ پنڈت سنیل بھرالا کے پوتر امرناتھ گپھا میں مہادیو جی پر حاضری دینے کے لئے گئے تھے ۔اُنہوں نے وہاں مہادیو جی سے جموںوکشمیر کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا بھی کی۔اُنہوں نے مہادیو جی سے اُترپردیش میں کارکنوں کی فلاح و بہبودکے لئے بھی دعا کی۔اُنہوں نے کہا کہ باباجی کے درشن کے لئے ملک بھر سے یاتری آرہے ہیں اور اُنہوں نے مزید کہاکہ انہیںپختہ یقین ہے کہ ہر یاتری اَمرناتھ گپھا کا درشن کے بعد خوشی سے واپس آئے گا ۔