سرینگر//این ڈی اے حکومت کی جانب سے چھ دہائیوں کی غلطیوں کودردست کرنے جموں وکشمیرکوملک میں مدگم کرنے کاعندیہ دیتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر نے کہاکہ این ڈی اے سرکار پرتنقید کرنے والوں کواپنے گریباں میں جھانکناچاہئے ملک کی وحدت انفرادیت اور اجتماعیت کے لئے کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجائیگا ۔ادھرپارٹی کے جنرل سیکریٹری اور امر کشمیرکے انچارج نے کشمیر فائلزفلم کوتاریخی قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس کے پس منظر میں جانے کی ضرورت ہے تنقید کاحق ہر ایک کوہے تاہم تنقید سے کسی کے جزبات مجروع نہ ہوجائے ۔جموںو کشمیرمیںترقی بھارتیہ جنتا پارٹی کاایجنڈا ہے جسپرہم من وعن عمل کررہے ہے ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے 370کے خاتمے کوملک کے مفاد میں قرار دیتے ہوئے کہاکہ انگریزوں کے چلے جانے کے بعد جوہمالیائی غلطی گئی تھی انہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کی سربراہی والی این ڈی اے حکومت نے درست کر کے ملک میں پھیلے انتشار کوختم کردیاہے۔ انہوںنے کہاکہ جموںو کشمیرکوپوری طرح سے ملک میں ضم کردیاگیاہے اور اس کارروائی کی مخالفت کرنے والے اس بات سے پوری طرح آگاہ ہے کہ ان کاووٹ بینک اب ان کے ہاتھ سے چلاگیا۔انہوںنے کہاکہ جموںو کشمیرکاعوام مرکزی حکومت کے ا س فیصلے سے مطمئن ہے اور جس طرح سے جموںو کشمیرکوترقی کی منزلوں پرگامزن کیاگیاہے وہ اس بات کی عکاسی ہے کہ چھ دہائیوں کے دوران جموںو کشمیر کے لوگوں کوصرف خواب دکھائے گئے جن کی کبھی تعبیر نہیں نکلی ۔انہوںنے کہاکہ ٹیرر فنڈنگ حوالہ دین پر پوری طرح سے قابوپالیاگیاہے نہ اب ہڑتالوں کی کالیں اخباروں میں شائع کی جاتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ملک کی سالمیت کے خلا ف نظریں اٹھانے والوںکوسبق سکھایاگیا۔ سرجیکل سٹرائیک اور بالاکوٹ پرحملہ ا سکی عکاسی ہے بھارت کودنیامیں ایک مضبوط مستحکم ملک کی حٰیثیت سے سامنے لایاگیااور یہی وجہ ہے کہ آج بھارت جی ٹونٹی ممالک کی سربراہی کرررہاہے ۔ادھرپارٹی کے جنرل سیکریٹری امور کشمیرکے انچارج ترن چگ نے اسرائیلی فلم فیسٹول جوری کے صد رکے کشمیر فائلز فلم کے حوالے سے دیئے گئے بیان کومسترد کرتے ہوئے کہاکہ تنقید کاحق ہرایک کوہے کشمیر فائلز فلم ایک تاریخی حقیقت ہے ا سکے پس منظر میں جانے کی ضرورت ہے اور تنقید کرنے والوں کویہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ کئی جزبات اور احساسات مجروع نہ ہوجائے ۔امور کشمیرکے انچارج نے جموں وکشمیرکی موجودہ صورتحال کوانتہائی اطمنان بخش قرار دیتے ہوئے کہاکہ جموںو کشمیرملک کاتاج ہے اور آج حقیقی معنوں میں جموں وکشمیرکے لوگ امن ترقی کی راہ پرگامزن ہے اب انہیں خواب دکھاکر فریب نہیں دیاجاسکتا ہے وہ حقیقت کوسمجھ گئے ہے او رترقی کی راہ پرگامزن ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کی یکجہتی اجتماعیت انفرادتیت کوقائم دائم رکھنے کے لئے اپناتعاون دے رہے ہیں ۔










