سری نگر//چھاتی اَمراض ہسپتال سری نگر نے مریضوں کو اَپ گریڈ کرنے اور جدید خدمات فراہم کرنے کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے کینسر مریضوں کی پلیٹیو کیئر کے لئے ایک اور جدید تکنیک ’’ الیکٹرو کیوٹری نائف اینڈ سی آر اِی( کنٹرولڈریڈ یل ایکسپینشن ) بیلون ڈیلیٹیشن‘‘ شروع کی ہے۔پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ایک 60سالہ مرد کو سانس کی مشکل اور نُیزِی سانز لینے کے ساتھ چھاتی اَمراض ہسپتال میں ریفر کیا گیا۔ پھیپھڑوں کے کینسر کے علاج کے لئے مریض نے کیموریڈ یو تھراپی حاصل کی تھی۔برونکوسکوپی مریضوں کے ایئر ویز کو دیکھنے کے لئے کی گئی تھی جس سے مریض کے پھیپھڑوں کے دائیں جانب کی تنگی ( سٹینوسس) اور رُکاوٹ کا اِنکشاف ہوا جو مریضوں کی علامات کا سبب بن سکتا ہے۔الیکٹرو کیوٹری نائف اور سی آر اِی ( کنٹرولڈ ریڈ یل ایکپینشن) بیلون کے پھیلائو کا اِستعمال کرتے ہوئے رُکاوٹ کو دُور کیا گیا۔ ریسٹینو سس اور رُکاوٹ کے اِمکانات سے بچنے یا کم کرنے کے لئے مقامی طور پر ( رُکاوٹ کی جگہ پر) ٹاپیکل میٹومائی سکین سی کا اطلاق کیا گیا۔ یہ عمل ہوش میں دوا کے تحت کیا گیا تھااور مریض کو عمل کے فوراً بعد علامات سے نجات مل گئی تھی ۔اُنہیں 12گھنٹے تک نگرانی میں رکھا گیا اور بعدمیں اسے ڈِسچارج کیا گیا۔سری نگر کے سرکاری چیسٹ ڈیزیز ہسپتال میں ایئروے سٹیناسس کے اِنتظام کے لئے مختلف برونکسکو پک اقدامات کی سہولیت دستیاب ہے۔ اِس سے ایئروے میں رُکاوٹ والے مریضوں کے اِنتظام میں بہتری آئی ہے اور ایسے مریضوں کی جموںوکشمیر یوٹی سے باہر جانے کی ضرورت کم ہوجائے گی۔یہ عمل او رطریقہ کار انٹروینشنل پلمونولوجسٹ کی ایک ٹیم نے انجام دیا جس کی سربراہی شعبہ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر نوید نذیر شاہ کر رہے تھے۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ ڈاکٹر نوید کی سربراہی میں شعبہ نے ڈاکٹر خورشید اور یگر فیکلٹی ممبران کے تعاون سے پہلے ہی کینسر کے مریضوں میں رگڈبرونکوسپی اور سٹینٹنگ جیسے جدید اقدامی طریقہ کار شروع کیا ہے۔محکمہ نے سی ڈی ہسپتال کی اِنتظامیہ اور پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج پروفیسر مسعود تنویر کا عوام کو معیاری خدمات فراہم کرنے کے لئے سہولیات کو اَپ گریڈ کرنے میں تعاون فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔
آبنائے ہرمز پر تنازعہ بڑھا، ایران نے اردن میں امریکی فوجی دستوں کو نشانہ بنایا
ٹرمپ کے حق میں آیا سپریم کورٹ کا فیصلہ، وائٹ ہاؤس میں نیا ’بال روم‘ بنانے کی اجازت مل گئی
یوکرین میں جنگ ختم کرنے کی وکالت ‘ ہندوستان امن کا خواہاں
تمل ناڈو حکومت نے دودھ پروڈکشن کرنے والوں کو سنائی خوشخبری، خرید قیمت میں 3 روپے اضافہ کا اعلان
1901 کے بعد اگست کا مہینہ گرم ترین رہا
ممبئی کو مہنگائی کا دوہرا دھچکا، آٹو اور کالی-پیلی ٹیکسی کے کرایوں کے ساتھ سی این جی اور پی این جی کی قیمتوں میں اضافہ
راہل کے خلاف ایف آئی آر کے بعد کانگریس نے ذات پات کے خلاف لڑنے کا عزم کیا
سندھ آبی معاہدہ:’یہ عدالت کے دائرۂ اختیار میں نہیں‘، عالمی عدالت کا فیصلہ ہندوستان نے کیا نامنظور
کشمیر کے سیب کی ریل کے ذریعے نقل و حمل کا منصوبہ خوش آئند/ زرعی ماہرین
کشمیر میں قرضوں کی فراہمی کیوں کم کی جارہی ہے؟










