24جنوری تک موسم خشک رہنے کا امکان ، 26اور 27جنوری کو ہلکی بارشوں اور برفباری کا امکان / محکمہ موسمیات
سرینگر //دن میں کھلی دھوپ نکلنے کے باعث وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر مسلسل جاری ہے ۔ شبانہ درجہ حرارت میں کمی کے چلتے سرینگر میں رات کا درجہ حرارت منفی 4.6ڈگری ،شوپیان میں منفی 6،پہلگام میں منفی 5.8اور پلوامہ میںمنفی 6.3ڈگری سیلشس درج کیا گیا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے موسمی صورتحال 24جنوری تک خشک رہنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ 20جنوری کی شام موسم ابر آلود رہنے کے بیچ کہیں کہیں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے ۔ ادھر زمستانی موحول کی وجہ سے ڈل جھیل سمیت سبھی آبی ذخائر منجمد ہیں اور نل بھی جم گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔ سی این آئی کے مطابق چلہ کلان کے سخت تیور کے بیچ جموں کشمیر اور لداخ میںشدید سردی کی لہر جاری ہے ۔ پوری وادی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے اور یخ بستہ ہوائوں کی وجہ سے شدید سردی کی لہر جاری ہے ۔ محکمہ کے مطابق درجہ حرارت میں کمی ہونے کے ساتھ ہی پوری وادی سخت ترین سردی کے لپیٹ میں آچکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وادی کے ساتھ ساتھ لداخ خطہ بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سیاحتی مقام پہلگام جہاں چلہ کلان میں سب سے زیادہ درجہ حرارت میں کمی ہوتی ہے میں تھوڑی سی بہتری آئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 4.6ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کے ساتھ ایک مرتبہ پھر ٹھنڈ بڑ چکی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گزشتہ رات کے منفی 4.6ڈگری سیلشس درج کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق قاضی گنڈ میں کم از کم درجہ حرارت منفی 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقام پہلگام میں گزشتہ رات منفی 3.9 ڈگری کے مقابلے میں منفی 5.8 ڈگری سیلشس درج ہوا جبکہ شہرہ آفاق گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ شمالی کشمیر کے کپوارہ قصبے میں گزشتہ رات منفی 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں میں گزشتہ رات 6.1 ڈگری کے مقابلے میں 5.7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ دھر محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 24جنوری تک مجموعی طو ر پر موسم خشک ہی رہے گا جبکہ 20جنوری کو شام کے اوقات موسم ابر آلود ہونے کا امکان ہے ۔ اس دوران گزشتہ رات بھر شدید سردی ہونے کے ساتھ جمعرات کی صبح بھی سرینگر سمیت پوری وادی میں شدت کی سردی محسوس کی جارہی ہے۔شدید سردی کی لہر جاری رہنے کے باعث مسلسل جھیل ڈل کی اوپری سطح پوری طرح سے منجمد رہی۔صبح کے وقت چلنے والی یخ بستہ ہواؤں اور شدت کی سردی کی لہر برقرار رہنے کے باعث صبح کے وقت زیادہ تر لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل پارہے ہیں۔درجہ حرارت منفی ریکارڈ ہونے اور شدید دھند چھائے رہنے کے نتیجے میں نل اور پانی کی ٹینکیوں میں بھی پانی جم گیا ہے جس وجہ سے اب گھروں کے اندر بھی پانی دستیاب نہیں ہو رہا ہے اور لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ۔










