پوسٹ مارٹم کے بعدنعش لواحقین کے سپرد، مزید تحقیقات شروع:پولیس
بڈگام//وسطی کشمیرکے ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں اُسوقت سراسیمگی پھیل گئی ،جب یہاںزولووانامی گائوںمیں ایک 20سالہ نوجوان کوگھرکے ایک کمرے میں لٹکاہواپایاگیا۔جے کے این ایس کے مطابق وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے چاڈورہ علاقے میں پیر کو ایک 20 سالہ نوجوان اپنے گھر میں لٹکا ہوا پایا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ سوگام کپوارہ کا نوجوان جو اس وقت زولووا چاڈورہ میں مقیم ہے،کو اپنے گھر میں لٹکا ہوا پایا گیا، جس کے بعد اسے سب ڈسٹرکٹ اسپتال چاڈورہ لے جایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ سب ڈسٹرکٹ ہسپتال چاڈورہ کے ڈاکٹروں نے نوجوان کو یہاں پہنچانے کے بعد مردہ قرار دیا۔پولیس ذرائع نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طبی اور قانونی کارروائی کے بعدنوجوان کی نعش کو آخری رسومات کے لئے لواحقین کے سپردکیاگیا جبکہ اس سلسلے میں سی آرپی سی 174کے تحت معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ۔










