چاڈورہ میں گاڑی کی ٹکرلگنے سے شہری لقمہ اجل

بڈگام//وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے چاڈورہ علاقے میں جمعہ کی دیر شام ایک گاڑی کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔تاہم مہلوک کے لواحقین نے احتجاج کیا اور الزام لگایا کہ اسے قتل کیا گیا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق گاڑی کی ٹکر لنگے سے فوت ہوئے شہری کے لواحقین نے بتایا کہ جمعہ کورات تقریباً ساڑھے8 بجے فاروق احمد شیخ ولد نبی شیخ ساکن کھیری گنڈ چاڈورہ گھر پر تھا کہ کسی نے اسے باہر آنے کیلئے بلایا۔انہوںنے کہاکہ وہ گھر واپس نہیں آیا بلکہ اسے قریبی سڑک پر مقامی لوگوں نے خون میں لت پت پایا۔اُس کو فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال نوگام منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔لواحقین نے انتظامیہ سے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کی اپیل کی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور معاملہ کا پتہ لگانے کیلئے تفتیش شروع کر دی گئی ہے کہ آیایہ قتل ہے یا حادثہ۔