خوشحال اور محفوظ سرحدوں کو یقینی بنانا سرحد پار جرائم پر قابو پانے اور لوگوں کی بہتر حالات زندگی ہماری ترجیح / وزیر اعظم مودی
سرینگر // وزارت ریلوے کے چار پروجیکٹوں کیلئے مرکزی کابینہ کی منظوری پر ردعمل ظاہر کر تے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ان کی حکومت کی طرف سے چار ملٹی ٹریکنگ ریلوے پروجیکٹوں کی منظوری سے کنیکٹیویٹی انفراسٹرکچر میں بہتری آئے گی اور سہولت میں اضافہ ہوگا ۔ سی این آئی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ان کی حکومت کی طرف سے چار ملٹی ٹریکنگ ریلوے پروجیکٹوں کی منظوری سے کنیکٹیویٹی انفراسٹرکچر میں بہتری آئے گی، سہولت میں اضافہ ہوگا، لاجسٹکس لاگت میں کمی آئے گی اور سپلائی چین مضبوط ہوں گے۔ایک سرکاری پریس نوٹ میں کہا گیا کہ وہ وزارت ریلوے کے چار پروجیکٹوں کیلئے مرکزی کابینہ کی منظوری پر ردعمل ظاہر کر رہے تھے جن کی کل لاگت تقریباً 18,658 کروڑ روپے ہے۔تین ریاستوں مہاراشٹر، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ کے 15 اضلاع کا احاطہ کرنے والے چار منصوبے ہندوستانی ریلوے کے موجودہ نیٹ ورک میں تقریباً 1,247 کلومیٹر کا اضافہ کریں گے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ وائبرنٹ ولیجز پروگرام-II کو کابینہ کی منظوری سرحدی دیہاتوں میں زندگی کے بہتر معیار کو یقینی بنانے کیلئے ایک ’’غیر معمولی خبر ‘‘ہے۔انہوں نے کہا’’اس منظوری کے ساتھ ہم وائبرنٹ ولیج پروگرامIکے مقابلے میں شامل دیہاتوں کے دائرہ کار کو بھی بڑھا رہے ہیں‘‘۔اس پروگرام کا مقصد خوشحال اور محفوظ سرحدوں کو یقینی بنانے، سرحد پار جرائم پر قابو پانے اور سرحدی آبادی کو قوم کے ساتھ منسلک کرنے اور انہیں ‘سرحد کی حفاظت کرنے والی فورسز کی آنکھ اور کان کے طور پر جو کہ داخلی سلامتی کیلئے اہم ہے کو یقینی بنانے کیلئے بہتر حالات زندگی اور معاش کے مناسب مواقع پیدا کرنا ہے۔خیال رہے کہ 6,839 کروڑ روپے کی کل لاگت کے ساتھ یہ پروگرام اروناچل پردیش، آسام، بہار، گجرات، جموں و کشمیر، لداخ، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، پنجاب، راجستھان، سکم، تریپورہ، اتراکھنڈ، اتر پردیش اور مغربی بنگال کے منتخب اسٹریٹجک گاؤں میں نافذ کیا جائے گا۔










