جموں// جموںوکشمیر یوٹی کے تمام اَضلاع میں کاشت کار برادری کی طرف سے زبردست ردِّعمل حاصل کرتے ہوئے زائد اَز 24,000 کسانوں نے کسان سمپرک ابھیان کے تحت یوٹی کے264 مقامات پر منعقدہ پہلے 3روزہ سیشن کے دوران اورنٹیشن پروگرام میں شرکت کی۔جموںوکشمیر یوٹی میں محکمہ زراعت کی طرف سے اَپنی نوعیت کی پہلی بڑی کسانوں کی واقفیت کی مشق شروع کی جارہی ہے جس کا مقصد اگلے چار مہینوں میں کسان سمپرک ابھیان کے تحت جموںوکشمیر یوٹی کی ہر پنچایت میں کسانوں تک رَسائی حاصل کرنا ہے ۔ یہ مشق 24؍ اپریل کو شرو ع ہوئی تھی اور 31؍ اگست 2023ء کو اختتام پذیر ہوگی ۔ کسانوں تک رَسائی کے اِس پر جوش پروگرام کی منصوبہ بندی حال ہی میں شروع کئے گئے جامع زرعی ترقیاتی پروگرام کے تحت کی گئی ہے۔اورنٹیشن پروگرام جو کہ جموںوکشمیریوٹی کے تمام اَضلاع میں ایک ساتھ منعقد کیا جارہا ہے ،کوہر ہفتے کے پہلے تین دِن منعقد کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ اِس سلسلے میں حکومت کی طرف سے ایک مکمل ضلع مخصوص کیلنڈر جاری کیا گیا ہے ۔ واقفیت کے لئے ریسورس پرسنز زراعت، بھیڑ و پشو پالن ، باغبانی، سیری کلچر اور ماہی پروری محکموں کے افسران اور ملازمین ہوں گے جنہیں جنوری مہینے کے دوران تمام اضلاع میں منعقد کئے گئے 641 تربیتی سیشنوں میں پہلے سے تربیت دی گئی تھی۔اپریل میں مختصر فلموں کا اِستعمال کرتے ہوئے مختلف سکیموںاور پروگراموں کو بیان کرنے کا ایک جدید ٹول پیش کیا گیا ہے۔جامع زرعی ترقیاتی پروگرام اور دیگر مرکزی معاونت والی سکیموںکے تحت کل 49 ویڈیوز جموں وکشمیر کے تمام مقامات پر کسانوں کو دِکھائے جائیں گے۔سکیموں کو بیان کرنے میں آڈیو ویژول ایڈز کا اِستعمال کسانوںمیں بہت زیادہ دِلکش بناتاہے ۔اِس کے علاوہ کسانوں کے شکوک کو دور کرنے کے لئے ویڈیوز کے ہرسکریننگ سیشن کے بعد سوال جواب کا سیشن منعقد کیا گیا۔ کسانوں کو تمام سکیموں کے تین زبانوں (ہندی، اردو اور انگریزی) میں پمفلٹ بھی فراہم کئے گئے جس میں جموںوکشمیر یوٹی کے محکمہ زراعت کی پیداوار کے تحت تمام محکموں کے رابطہ کی تفصیلات کے بارے میں بھی معلومات موجود تھیں۔ نیز، کسانوں کومحکمہ زرعی پیداوار سے تیار کردہ سکیموں کے’’ کسان ساتھی۔ آئی ٹی ڈیش بورڈ کا استعمال کرتے ہوئے ان سکیموں کے تحت درخواست دینے کے طریقہ سے بھی آگاہ کیا گیا۔ پمفلٹوں پر کیو آر کوڈز کا ایک سادہ سکین کسان کو ’کسان ساتھی پورٹل ‘پر لے جاتا ہے جہاں وہ آسانی سے اِندراج کر سکتا ہے اور کسی بھی سکیم کے تحت درخواست دینے کے لئے کسی دفتر میں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔کسانوں کو کسانوں کی مہارت کی نشوونما کے لئیدکش کسان ۔ ایک لرننگ مینجمنٹ سسٹم ( ایل ایم ایس) کے بارے میں بھی آگا ہ کیا گیا ۔ ملک میں اَپنی نوعیت کا پہلا ’’ دکش کسان‘‘ محکمہ زراعت کی طرف سے تیار کیا گیا ہے جہاں جموںوکشمیر کے زرعی آب و ہوا والے علاقوں کے مطابق 118 ہنرمندی کے کورس کسانوں کے لئے مفت دستیاب ہیں۔ ایک بار پھر پمفلٹ کے پیچھے کیو آر کوڈ کا ایک سادہ سکین کسان کو ’دکش کسان پورٹل‘ پر لے جاتا ہے جہاں وہ مفت میں اِندراج کر سکتا ہے اور اَپنی پسند کا کوئی بھی ہنر مندی کا کورس کر سکتا ہے۔ایل ایم ایس کے تحت ویڈیو لیکچر کشمیری ، اُردو ، ڈوگری اور ہندی میں دستیاب ہیں اور متنی مواد ہندی ، اُردو اور انگریزی میں دستیاب ہے ۔ اِس کے علاوہ کاروباری ترقی اور مالیاتی اِنتظام پر خصوصی ماڈیولز بھی شامل کئے گئے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ کسان صرف تربیت یافتہ ہی نہیں بلکہ ایک ہنر مند کاروباری بن سکتے ہیں۔کورس کومکمل کرنے والے کامیاب کسانوں کو سکاسٹ جموں اور سکاسٹ کشمیر سے سر ٹیفکیٹ فراہم کئے جائیں گے۔










