جموں و کشمیر میں جیشٹھا اشٹمی کی تہوار جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی
سرینگر//سری نگر کے قریب مشہور راگنیا دیوی مندر میں ماتا کھیر بھوانی میلہ کووڈ19پھیلنے کی وجہ سے دو سال کے وقفے کے بعد منایا گیا ہے وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز جیشٹھا اشٹمی کے موقع پر کشمیری پنڈت برادری کو مبارکباد دی۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے سب کی بھلائی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ پی ایم مودی نے ٹویٹ کیا، “سب کو، خاص طور پر میری کشمیری پنڈت بہنوں اور بھائیوں کو جیشٹھا اشٹمی کی مبارکباد۔ ہم سب کی بھلائی اور خوشحالی کے لیے ماتا کھیر بھوانی سے دعا کرتے ہیں۔”کشمیری پنڈت اس موقع پر جموں اور کشمیر کے گاندربل ضلع کے کھیر بھوانی مندر میں اپنی سرپرست دیوی راگنیا دیوی کے اعزاز میں پوجا کرتے ہیں۔خیال رہے یہ تہوار دو سال بعد منائی گئی ہے کیوں کہ ملک میں کووڈ کے باعث اس طرح کے تمام مذاہب کے تہواروں کومنانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔وائس فار پیس اینڈ جسٹس تنظیم نے منگل کو تلم اللہ گاندربل میں ماتا کھیر بھوانی میں یاتریوں کا خیرمقدم کیا۔تنظیم نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی، بھائی چارے اور امن کے اشارے کے طور پر پانی، جوس اور گلاب کے پھول تقسیم کئے۔سری نگر کے شمال مشرق میں 25 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک مندر میں یہ بے گھر کمیونٹی کے سب سے بڑے مذہبی اجتماعات میں سے ایک ہے۔کھیر ایک دودھ اور چاول کی کھیر جو دیوی کی تسکین کے لیے پیش کی جاتی ہے۔ کھیر بھوانی کا ترجمہ کبھی کبھی ‘دودھ کی دیوی’ کے طور پر کیا جاتا ہے۔کھیر بھوانی کی پوجا کشمیر کے ہندوؤں میں عالمگیر ہے، ان میں سے اکثر اسے اپنی حفاظتی سرپرست دیوی کولادیوی کے طور پر پوجتے ہیں۔










