جموں//کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی اور پنچائتی راج مندیپ کور نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ پی ایم اے وائی ( جی ) کے مستحقین کے تمام گھرانوں کی آواس پلس پر رجسٹریشن کا عمل جنگلی بنیادوں پر مکمل کریں ۔ کمشنر سیکرٹری نے یہ ہدایات جموں و کشمیر کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز ڈیولپمنٹ ( اے سی ڈی ) کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقدہ جائیزہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیں ۔ کمشنر سیکرٹری نے کچھ اضلاع میں رجسٹریشن کے عمل کی سست رفتار پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے افسران سے کہا کہ وہ اتوار کو بغیر کسی تاخیر کے کام کو مکمل کریں تا کہ نئے ہدف کی پہلی قسط پیر تک تمام اہل مستحقین کو جاری کی جا سکے ۔ انہوں نے متعلقہ اے سی ڈیز کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ فیلڈ سٹاف کو چوبیس گھنٹے تعینات کر کے مقررہ ہدف کو حاصل کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ پورٹل پر کوئی نااہل فائدہ اٹھانے والا رجسٹرڈ نہ ہو ۔ انہوں نے دیہی ترقی کے محکمے ( آر ڈی ڈی ) جموں و کشمیر کے ڈائریکٹرز کو روزانہ کی بنیاد پر رجسٹریشن کے عمل کی قریب سے نگرانی کرنے کی تاکید کی تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تمام مستفید کنندگان کو مقررہ مدت کے اندر اندر رجسٹر کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ صرف اہل مستفیدین ہی رجسٹر ہوں ۔ کمشنر سیکرٹری نے مزید کہا کہ تمام پیرا میٹرز جیسے جاب کارڈ میپنگ ، آدھار سیڈنگ ، فزیکل تصدیق ، گرام سبھا کی منظوری اور دیگر معاملات مقررہ وقت کے اندر نمٹائے جائیں ۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر دیہی ترقی جموں محمد ممتاز علی اور ڈائریکٹر آر ڈی ڈی کشمیر طارق زرگر نے بھی شرکت کی ۔
ایرانی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، مجتبیٰ خامنہ ای نے 6اہم عہدوں پر نئے کمانڈروں کی تقرری کر دی
غیر ملکی افواج کو خطہ سے نکل جانا چاہیے:ولایتی
ایران جنگ سے امریکی تیل کمپنیوں کے منافع میں اضافہ
مریضوں کے نام پر جعل سازی، آیوشمان اسکیم سے 2359اسپتال باہر، 1200پر پابندی
گاہکوں کیلئے یو پی آئی ادائیگیاں مفت رہیں گی
سلووینیا میں ہندوستانی سفارت خانے کو پہنچایا گیا نقصان، ہندوستان کی شدید مذمت
دھامی کی عوام سے یومِ آزادی پر اپنے گھروں میں ترنگا لہرانے کی اپیل
اس یوم آزادی پر لال قلعہ پروندے ماترم گایا جائے گا
منی پور تشدد:دو خصوصی عدالتوں پر غور
مشینی قالینوں کیلئے علیحدہ ہارمونائزڈ سسٹم آف نومنکلیچرکوڈ کی سفارش










