PMEGP Expo 2023 begins at Jammu

پی ایم ای جی پی ایکسپو 2023 جموں میں شروع

جموں//ریاستی سطح کی نمائش پی ایم ای جی پی ایکسپو 2023 کا افتتاح جموں ہاٹ میں ممبر نارتھ زون کھادی ولیج انڈسٹریز کمیشن ، ناگیندر رگھوونشی نے کیا ۔ جموں و کشمیر اور دیگر ریاستوں کے کاریگروں نے پنڈال میں اسٹالوں میں اپنے کام کی نمائش کی ۔ افتتاحی سیشن میں وزیر اعظم ایمپلایمنٹ جنریشن پروگرام کی کامیابی کی کہانیوں اور فواعد کو اجاگر کرنے والی ایک مختصر فلم دکھائی گئی ۔ اسکیم کے تحت فائدہ اٹھانے والے اپنے کاروباری ادارے کے قیام کیلئے قرض حاصل کر سکتے ہیں اور قرض کی رقم پر 35 فیصد تک سبسڈی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ افتتاحی موقع پر مہمانوں اور کاریگروں سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی نے کہا کہ حکومت کاریگروں کو روز گار کے مواقع ، مالی مدد اور مارکیٹنگ فراہم کر کے روائتی دستکاری اور تجارت کو آسان بنانا چاہتی ہے ۔ یہ بہت ضروری ہے کہ ہم اپنے ہنر مند کاریگروں کی مدد کریں تا کہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہم ایک آتم نربھر قوم بن جائیں ۔ اس موقع پر موجود افراد میں سیکرٹری جے اینڈ کے کے وی آئی بی ، ریاستی ڈائریکٹر جے اینڈ کے کے وی آئی سی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے وی آئی سی جموں ، دیگر افسران شامل تھے ۔ نمائش 3 فروری کو اختتام پذیرہو گی ۔