لشکر سے وابستہ 2غیر ملکی اورایک مقامی ملی ٹنٹ ہلاک:آئی جی پی کشمیر وجئے کمار
کپوارہ//شمالی کشمیرمیں ملی ٹنٹ مخالف کارروائیوںمیں تیزی لاتے ہوئے پولیس نے پنی پورہ زالورہ سوپورمیں پیرکوشام دیر گئے لشکر سے وابستہ ایک پاکستانی ملی ٹنٹ کی ہلاکت کے بعدکہاکہ منگل کی صبح ضلع کپوارہ کے چیک تارس کنڈی گائوںمیں ایک تصادم آرائی کے دوران لشکر سے وابستہ ایک غیر ملکی سمیت2ملی ٹنٹ مارے گئے ۔خیال رہے پیرکوشام دیر گئے آئی جی پی کشمیر نے کہاتھاکہ زالورہ سوپورکے جنگلی علاقے میں ایک پاکستانی ملی ٹنٹ ماراگیا جبکہ ایک مقامی اور2غیر ملکی ملی ٹنٹ ممکنہ طورپرفرار ہوگئے ،جن کی تلاش جاری ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایاکہ کچھ ملی ٹنٹوںکی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع ملتے ہی پولیس ،ایس ائوجی ،فورسزاورفوج کے جوانوںنے منگل کوصبح صادق سے پہلے ضلع کپوارہ کے چیک تارس کنڈی گائوںکومحاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی عمل میں لائی ۔انہوںنے کہاکہ تلاشی کارروائی شروع ہوتے ہی یہاں چھپے ہوئے ملی ٹنٹوںنے سیکورٹی فورسزپر فائرنگ شروع کردی ،جسکا جواب دیا۔طرفین کے درمیان گولی باری کاتبادلہ ہونے کے بعدیہاں باضابطہ تصادم چھڑ گیا۔کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ میں بتایاکہ چیک تارس کنڈی کپوارہ میں جھڑپ کے دوران لشکر سے وابستہ2 ملی ٹنٹ مارے گئے ،جن میں ایک مقامی اورغیرملکی شامل ہے ۔کشمیر زون پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے2میں سے ایک طفیل نامی پاکستانی شہری تھا۔کشمیرزون پولیس نے آئی جی پی کشمیر کے حوالے سے ٹویٹ میں مزید کہاکہ مارے گئے دونوںملی ٹنٹ کالعدم تنظیم لشکر سے وابستہ تھے ۔انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیرزون وجئے کمار نے کہاکہ کنڈی کپوارہ تصادم آرائی میں پاکستانی ملی ٹنٹ طفیل کے علاوہ اسی تنظیم سے وابستہ ترال پلوامہ کارہنے والاملی ٹنٹ اشفاق لون بھی ماراگیا،جس نے حال ہی میں لشکر میں شمولیت اختیارکی تھی ۔انہوںنے کہاکہ جائے جھڑپ سے دونوںملی ٹنٹوںکی نعشوںکے علاوہ 2اے کے56رائفلیں اورکچھ دیگر گولی بارود اورمجرمانہ مواد بھی برآمد کرکے ضبط کیاگیا۔ کشمیر زون پولیس نے کہاکہ کنڈی کپوارہ جھڑپ کے بارے میں مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں ،جن کوبعدزاں منظرعام پرلایا جائیگا۔خیال رہے پیرکوشام دیر گئے آئی جی پی کشمیر نے کہاتھاکہ زالورہ سوپورکے جنگلی علاقے میں ایک پاکستانی ملی ٹنٹ ماراگیا جبکہ ایک مقامی اور2غیر ملکی ملی ٹنٹ ممکنہ طورپرفرار ہوگئے ،جن کی تلاش جاری ہے ۔










