پہلی قومی لوک عدالت 9؍ مارچ کو پلوامہ میں منعقد ہوگی

پلوامہ//جموں وکشمیر لیگل سروسز اَتھارٹی، کیلنڈر ایکشن پلان کے مطابق پہلی قومی لوک عدالت 9 ؍مارچ 2024ء کو ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس پلوامہ اور ضلع کی ماتحت عدالتوں میں منعقد کی جائے گی۔لوک عدالت کے دوران عدالتوں میں زیر اِلتوأقانونی چارہ جوئی سے پہلے اور بعد کے تمام معاملوں کو خوش اَسلوبی سے نمٹایا جائے گا۔افہام وتفہیم او رمصالحتی قبل اَز لوک عدالتوں کے سیشنوں اور نشستیں5؍ مارچ 2024ء سے شروع ہوں گے اور 8؍ مارچ 2024ء تک جاری رہیں گی۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پلوامہ کے تمام عدالتی افسران اور دیگر ماتحت عدالتی افسران سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ مذکورہ قومی لوک عدالت میں زیر سماعت معاملوں کی نشاندہی کریں اور ایسے معاملوں کی فہرست 6 ؍مارچ 2024 ء تک یا اس سے پہلے ڈی ایل ایس اے پلوامہ کو پیش کی جائے۔