مہجور پارک انٹری پوائنٹ کے قریب 2ہزار گھوڑوں کے گوبر سے خوبصورتی بدزیب
سرینگر//پہلگام جو جموں کشمیر کی خوبصورت ترین جگہ مانی جاتی ہے میں داخل ہونے سے قبل سیاحوں اور سیلانیوں کو گھوڑوں کے گوبر دکھائی دیتا ہے کیوںکہ پہلگام کے انٹری پوائنٹ پر نالہ سندرن کے قریب ہی دو ہزار کے قریب کھڑے ہیں جو سیاحوں کی سواری کیلئے رکھے جاتے ہیں تاہم ان گھوڑوں کیلئے جو سابق گورنر جگہموہن نے جو استبل بنوائے تھے ان میں ان گھوڑوں کو نہیں رکھا جاتا ہے اور یہ گزشتہ تین برسوں سے خالی پڑے ہیں ۔ اس ضمن میں متعلقہ حکام نے بتایا ہے کہ اس سنجیدہ نوعیت کے معاملے پر غور کیا جائے گا اور گھوڑے والوں کو متبادل جگہ فراہم کی جائے گی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شہر آفاق پہلگام جو پوری دنیا میں سیاحتی مقامو ں میں سے خوبصورت ترین مقام قراردیا گیا ہے میںاس وقت سیلانیوںاور سیاحوں کا بھاری رش ہے تاہم اس جگہ سیاحوں کو آمد پر ہی پھولوںکے بجائے گھوڑوں کے گوبر کے درشن کرنے پڑتے ہیں کیوں کہ پہلگام انٹری پوائنٹ کے قریب ہی نالہ ساندرن کے کنارے دو ہزار کے قریب گھوڑے کھڑے ہیں جو یہاں آنے والے سیاحوں کو پہلگام کی سیر کرانے کیلئے ہیںتاہم ان گھوڑوں کیلئے 1990کی دہائی کے جموں کشمیر کے سابق گورنر جگموہن نے شلٹر شیڈ قائم کروایا تھا تاہم یہ استبل گزشتہ تین برسوں سے خالی پڑے ہیں کیوں کہ مہجور پارک انٹری پوائنٹ کے نزدیک ان گھوڑوں کو رکھا جارہا ہے جس کی وجہ سے دو ہزار گھوڑوں کا گوبر اس جگہ ہر طرف پھیلا ہوا ہے اور نالہ ساندرن میں بھی چلا جاتا ہے جس سے اس اہم نالہ کا پانی آلودہ ہو جاتا ہے ۔ا س ضمن میں سی این آئی نمائندے امان ملک نے جب پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او مسرت ہاشم کے ساتھ بات کی تو انہوںنے بتایا کہ یہ ایک اہم اور نازک مسئلہ ہے کیوں کہ سیاحوں کو آمد پر ہی گوبر دیکھنا پڑتا ہے جبکہ اس کی وجہ سے سڑک بھی بد زیب ہوجاتی ہے ۔ا نہوں ن بتایا کہ ان گھوڑوں کو رکھنے کیلئے گھوڑے بانوں کو متبادل جگہ فراہم کی جائے گی اور اس ضمن میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائے جائیں گے ۔










