لشکرملی ٹنٹ کے2سرگرم معاونین گرفتار:پولیس
پٹن// جموں و کشمیر پولیس نے منگل کو شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں لشکرملی ٹنٹوں کے2 ساتھیوں کو گرفتار کر کے ایک ملی ٹنسی ماڈیول کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کیا ۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس کے ایک ترجمان نے جاری کردہ بیان میں نے کہا کہ مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر فورسز کی مشترکہ ٹیم نے پٹن میں لشکرملی ٹنٹوںکے2ساتھیوں کو گرفتار کرکے ملی ٹنٹوں کے ایک ماڈیول کا پردہ فاش کیا ۔ترجمان نے کہاکہ پولیس وفورسزکی مشترکہ کارروائی میں فاروق احمد پرہ اور صائمہ بشیر ساکنان سوپور کوگرفتارکیا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا جس میں ایک پستول، 2 پستول میگزین، پستول کے5 راؤنڈ، آئی ای ڈی اور تقریباً 2 کلو گراموزنی ایک ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی برآمد کرکے ضبط کی گئی ۔پولیس ترجمان کے مطابق مزید پوچھ گچھ کے دوران، گرفتار شدگان نے انکشاف کیا کہ یہ جوڑی تحریک لبیک کے سرگرم ملی ٹنٹ عابد قیوم لون ساکنہ وسن پٹن کے ساتھ کام کر رہے تھے ۔ترجمان نے نے مزید کہا کہ اسلحہ اور یوایل اے (پی) ایکٹ کی دفعات کے تحت دونوں گرفتار شدگان کیخلاف پولیس تھانہ پٹن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔










