پونچھ میںLOC پر دھماکہ، فوجی جوان زخمی،اسپتال منتقل

جموں//جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جمعرات کے روز بارودی سرنگ دھماکے میں ایک فوجی جوان زخمی ہوگیا۔جے کے این ایس کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر جمعرات کے روز ایک بارودی سرنگ دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان زخمی ہوگیا۔زخمی فوجی جوان کی شناخت سپاہی مکیش کمار کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ زخمی فوجی جوان کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوری طور فوجی ہسپتال اودھم پور منتقل کیا گیا۔بتادیں کہ قبل ازیں ماہ رواں کی 24 تاریخ کو ضلع پونچھ کے ہی کرشنا گھاٹی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ایک بارودی سرنگ دھماکے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا ایک زخمی ہوا تھا۔