پولیس کاپبلک آؤٹ ریچ پروگرام

وادی کشمیر میں مختلف مقامات پر تھانہ دیوس کا انعقاد

سری نگر//پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر وادی کشمیر کے بڈگام ، بانڈی پورہ ، سوپور اور شوپیان میں پولیس کی جانب سے تھانہ دیوس پروگراموں کو انعقادکیاگیا۔بڈگام میں تقریب کی صدارت ایس ڈی پی او ماگام محمد سلیم بٹ جے کے پی ایس نے کی جس میں ایس ایچ او پولیس اسٹیشن بیروہ انسپکٹر فردوس احمد اور چوکی آفیسر ہردوپنزو ایس آئی علی محمد نے پولیس اسٹیشن بیرواہ میں شرکت کی۔ تقریب میں بیرواہ کے مختلف علاقوں کے نمبرداروں، چوکیداروں اور دیگر معززین نے شرکت کی۔اسی دوران بانڈی پورہ ، سوپور اور شوپیان کے پولیس تھانوں میں تھانہ دیوس کا اہتمام کیاگیا جس میں ان اضلاع کے ملحقہ علاقوں کے لوگوں نے شرکت کی اور اجلاس کے دوران انہوں نے اپنے اپنے علاقے کے سماجی مسائل اوجاگر کئے جن کو صدراتی افیسران نے کافی غور و خوز کے سننے کے بعد ترجیہی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی اور سول انتظامیہ سے متعلق مسائل کو متعلقہ محکموں کے ساتھ جلد از جلد ازالے کے لیے اٹھایا جائے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ تھانہ دیوس کے انعقاد کا بنیادی مقصد ضلع میں گراس روٹ لیول پر پولیسنگ کی کارکردگی، شفافیت اور جوابدہی کو بہتر بنانا اور عوام میں اعتماد پیدا کرنا ہے۔تقریب کے دوران شرکاء پر زور دیا گیا کہ وہ منشیات کو روکنے اور ملک دشمن اور سماج دشمن عناصر کی نشاندہی کرنے میںپولیس کے ساتھ تعاون کریں جو ہمیشہ پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ شرکاء نے اس طرح کے انٹرایکشن میٹنگز کے انعقاد پر پولیس کے کردار کو سراہا اور معاشرے کی سماجی برائیوں کی لعنت کو روکنے میں اپنے مکمل تعاون اور تعاون کا یقین دلایا۔