بارہمولہ//جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے جمعہکو شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کا دورہ کیا جہاںپر انہوں نے افسران اور جوانوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیااس دوران انہوں نے ڈی پی او آفس بارہمولہ میں افسران کے ایک اجلاس کے دوران ضلع بارہمولہ میںسیکورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔اجلاس میں ڈی آئی جی شمالی کشمیر ادے بھاسکر بلہ، ایس ایس پی بارہمولہ رئیس محمد بٹ، ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر بارہمولہ سجاد بخاری، ایس ڈی پی او پٹن محمد نواز اور دیگر متعلقہ افسرا ن نے شرکت کی۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ ڈی جی پی دلباغ سنگھ کو ان کی آمد پر پولیس کے ایک چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آ ر پیش کیا گیا جس کے بعد ا نہوں نے ان پولیس افسرا ن واہلکاروں سے تبادلہ خیال کیا جواس آپریش کا حصہ تھے جس میں بارہمولہ گرنیڈ حملے میں ملوث پا نچ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔انہوں نے دہشت گردگروہ کا قلیل وقت میں پر دہ فاش کرنے پر متعلقہ پولیس ٹیم کی سراہنا کی۔کیس کی جلد اور تیز تر بنیادوں پر تحقیقات مکمل کرنے اور ملزما ن کے خلاف الزامات طے کر نے کی ہدایت دیتے ہوئے ڈی جی پی نے کیس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے باریک بینی سے تحقیقات کر نے کی بھی ہدایت دی۔ ا نہوں نے تمام مجرموں کی مثالی سزا یقینی بنانے کے لیے جدید اور سائنسی آلات استعمال کر نے پر ذور دیتے ہو ئے کہا کہ کیس کی پیشرفت کے بارے میںرپورٹ ہفتہ وار بنیادوں پرپولیس ہیڈ کوارٹر کے ساتھ شیئر کر نے کی ہدایت بھی دی۔ ا نہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ دہشت گردوں اور ان کے آلہ کاروں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے اور تمام مشکوک افراد پر کڑی نگاہ رکھی جائے تاکہ ان کے ناپاک اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا جسکے۔ ا نہوں نے دہشت گردمخالف کارروائیوں کو مزید تیز کر ے پر بھی زور دیا۔بیان کے مطابق انہوں نے عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ موثر طریقہ کار تیار اپنانے کی ہدایت دیتے ہو ئے افسران پر زور دیا کہ سرحدی علاقوں میں حفاظتی انتظامات بڑھا دئے جائیں۔امن مخالف عنا صر اور دہشت گردی کے مر تکب افراد کے خلاف سخت کاروائی پر زور دیتے ہوئے پولیس سر براہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ دہشت گر دوں کی جانب سے معصوم شہریوں پر بزدلا نہ حملے دہشت گردوں کی مایوسی کو ظاہر کرتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ تخریب کاروں اور امن دشمن عنا صر کو شکست دینے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ ا نہوں نے خطرات سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی اداروںکے درمیا ن آپسی تعاون اورقریبی ہم آہنگی کی اہمیت برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں عوام میں خوف اور دہشت کا ما حول پیدا کر ے کی کوشش کر رہی ہیں جس کے لئے ہمیں زیادہ چوکس رہنے کی ضرورت ہے تاکہ ان عناصرکے مذمو م ایجنڈوں بر وقت ناکا م بنایا جاسکے۔ سیکورٹی گرڈ کو مضبوط بنا پر ذور دیتے ہو ئے، ڈی جی پی نے کہا کہ ہماری کوششیں پُرعزم اور مخصوص ہونی چاہئیں، جس میں کسی قسم کی خوشفہمی کی کو ئی گنجائش نہ ہو۔اس دوران ڈی جی پی نے افسران پر زور دیا کہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے مو ثر اور فعال اقدامات اٹھائیںجبکہ ناکہ چیکنگ کے علاوہ راتک کے گشت بھی بڑھائے جائیں۔اس دوران ڈی آئی جی شمالی کشمیر اور ایس ایس پی بارہمولہ نے ڈی جی پی کو عوام کی حفاظت کے لیے کیے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کر نے ساتھ ساتھ انسداداد دہشت گردی کی کارروائیوں سے بھی آگاہ کیا۔










