پولیس نے ہائر سیکنڈری اسکول ہمہامہ بڈگام میں منشیات کی بچاؤکے بارے میں پروگرام کا انعقاد

بڈگام// بڈگام پولیس نے’منشیات کی لت سے بچاؤ‘کے موضوع پر ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا جو ہائر سیکنڈری اسکول ہمہامہ بڈگام میں منعقد ہوا۔ پروگرام کی میزبانی محترمہ سمیعہ گیلانی پرنسپل ہائر سیکنڈری اسکول ہمہامہ اور محترمہ انشا حسن انچارج ڈرگ ڈی ایڈکشن اینڈ سٹریس مینجمنٹ سینٹر ڈی پی ایل بڈگام نے کی۔ اس پروگرام میں سکول کے35سٹاف ممبران اور 100 زائد طلباء نے شرکت کی۔ محترمہ انشا نے نشہ آور اشیاء کی نشاندہی میں سکول انتظامیہ کے کردار اور اس کے تدارک کے لیے ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔ نشے کے نفسیاتی اور سماجی پہلوؤں پر بھی زور دیا گیا۔منشیات کی لت کے مختلف پہلوؤں اور خاص طور پر نوجوانوں میں احتیاطی تدابیر پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ کے دوران تمام شرکاء نے عہد کیا کہ وہ کبھی بھی کسی قسم کی نشہ آور اشیاء کے استعمال میں ملوث نہیں ہوں گے۔اس پروگرام کا انعقاد ایس ایس پی بڈگام شری طاہر سلیم جے کے پی ایس کی ہدایت پر کیا گیا ہے اور اس طرح کے پروگرام کے انعقاد کا بنیادی مقصد شرکاء میں نشہ چھوڑنے کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے اور خاص طور پر معاشرے میں پھیلی سماجی برائیوں کو ختم کرنے میں ان سے تعاون کی کوشش کی گئی ۔ شرکاء نے اس طرح کے بیداری پروگراموں کے انعقاد اور پولیس اور نوجوانوں کے درمیان اعتماد کا پل بنانے کے لیے بڈگام پولیس کا شکریہ ادا کیا۔