پلوامہ//اسمبلی انتخابات کے لئے پولیس اوبزرور اکھلیش کمار نے آج پلوامہ اور پانپور حلقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔اُنہوں نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کاکاپورہ اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نہامہ کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے مقامی باشندوں سے بات چیت کی تاکہ انہیں آزادانہ ، منصفانہ اور شفاف اِنتخابات کا یقین دِلایا جاسکے۔اکھلیش کمارنے اپنی بات چیت کے دوران اِنتخابی تیاریوں کے بارے میں عوام سے قیمتی رائے حاصل کی اور اُنہیں یقین دلایا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کی ہدایات کے مطابق تمام ضروری احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا تاکہ انتخابی عمل کو آسان بنایا جاسکے۔اِس کے علاوہ اکھلیش کمار نے ضلع پلوامہ میں مختلف سٹیٹک سرویلنس ٹیم (ایس ایس ٹی) ناکوں بالخصوص کنڈیزل اور کوئیل کراسنگ پر واقع چوبیس گھنٹے ناکوں کا معائینہ کیا گیا۔اُنہوں نے کاکاپورہ کے ایک گاؤں ستھر گنڈ کا بھی دورہ کیا جہاں اُنہوں نے مقامی رائے دہندگان سے بات چیت کی ۔پولیس اوبزرور نے اِنتخابی عمل کی سلامتی اور سا لمیت کو یقینی بنانے کے لئے اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملک کی جہاز سازی کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت موجود
روہنگیا کے خلاف اچانک کارروائی پر عمر عبداللہ نے سوال اٹھائے
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت نے جموںوکشمیر کے دُور افتادہ اور سہولیات سے محروم علاقوں میں موبائل ٹاوروں کیلئے زمین کی فراہمی کی منظور ی دِی
نائب وزیراعلیٰ نے سِلک فیکٹری راجباغ میں کیفے ہائوس او رگیسٹ ہائوس کی تجدیدو مرمت کے کام کا سنگ بنیاد رکھا
جاوید رانا نے لولاب حلقے میں 10واٹرسپلائی سکیموں کا اِی ۔اِفتتاح کیا
این اے سی ایم کے وفدکی سپیکر جموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی سے ملاقات
لکڑی کی نیلامی کیلئے ماہانہ ہدف مقرر کریں ۔ جاوید رانا
وزیر اعلیٰ نے کشمیر میراتھن کی تیاریوں کا جائیزہ لیا
ایس ایم سی افسران کیلئے گھریلو کمپوسٹنگ لازمی
اودھم پور میں فائر مین 15 ہزار روپے رشوت لیتے گرفتار










