سری نگر//جموں وکشمیرکے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جیشٹھااشٹمی کے موقعہ پر کشمیری پنڈت برادری کومبارکباد پیش کی ہے ۔جے کے این ایس کے مطابقمنوج سنہا نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ ’’جیشٹھا اشٹمی کے پرمسرت موقع پر لوگوں خصوصاً کشمیری پنڈت برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد‘‘۔انہوںنے آگے لکھا’’ آئیے ہم ماتا کھیر بھوانی سے دعا کریں کہ وہ ہمیں نیکی کی راہ پر گامزن کریں اور ہماری زمین کو امن، خوشی اور خوشحالی سے نوازیں‘‘۔










