nayeem ul haq

پلوامہ میں ندائے کشمیر کی سالانہ تقریب منعقد

ادب صحافت اور سماجی خدمت میںنمایاںکاکردگی دکھانے والے افراد کی حوصلہ افزائی

سرینگر //ندائے کشمیر کی جانب سے سال تقریب ندائے کشمیر لٹیریری ایوارڈ 2023 پلوامہ میں منعقد ہوئی۔جس دوران ادب، صحافت اور سماجی خدمات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ندائے کشمیر کی سالانہ تقریب ندائے کشمیر لیٹریری ایوارڈ 2023 اپلوامہ میں سکائی لارک انسٹی چیوٹ آف پیرا یڈیکل سائنسز پلوامہ میں منعقد ہوئی۔جس میں چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ عبدالقیوم ندوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ایوان صدارت میں سینئر صحافی ریاض ملک، احسان فائونڈیشن کے چیرمین راہی ریاض اور وادی کے مشہور و معروف شاعر اور ادیب و قلمکار پرویز مانوس موجود تھے۔تقریب کی افتتاحتلاوت کلام پاک ہوئی جس کی سعادت شاعر غلام محمد دلشاد کو حاصل ہوئی راہی ریاض نے خطبہ استقبالیہ پیش کر کے مہمانوں کا استقبال کیا اور ہفت روزہ ندائے کشمیر اور احسان فائونڈیشن جموںوکشمیر کے مقاص و اغراض بیان کئے۔ تقریب کے دوران ادب صحافت اور سماجی خدمت میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افراد کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ان میں عبدالرحمان فدا،غلام حسن طالب، شکیل آزاد ،مشاق لاسلام ،غمگین مجید ،عبدالحمید خان ،ڈاکٹر الطاف شاہ ،ڈاکٹر میر خوشید ،فیاض دلگیر، کلیم بشیر ،شبنم فیاض، شاہ ارشاد ،امتیاز راجپوری ،بلال خان ،عادل شاہنواز، سید عادل مشتاق، محمد مزمل ،اعجاز ڈار اظہار مبشر ،عاصم مجید، محمد الطاف جڈورہ ، الطاف حسین میر، سید اعجاز، منجیت پال سنگھ،ساحل احمد لون، غلام محمد دلشاد، نصیر احمد، کامران خورشید ،خورشید احمد وانی نعیم الحق(گریٹر کشمیر)، شوکت حمید عمران احمد ، روف پانپوری ،جلال الدین بافند ، عادل نذیر ماسٹرمطیبہ، ساگر رفیق ، نذیر احمد ، فہیم الاسلام وغیرہ شامل ہیں۔ اس دوران راہی ریاض کو بھی ندائے کشمیر کی جانب سے اْن کی بہترین کارکردگی پر ندائے کشمیر لیٹریری ایوارڈ2023سے نوازا گیا۔ دریں اثنا احسان فائونڈیشن نے اس موقعہ پر ندائے کشمیر کے مدیر اعلیٰ معراج الدین فراز کو بھی ایوارڈ سے نوازا۔اس موقعہ پر ندائے کشمیر اور احسان فائونڈیشن نے سکائی لارک کالج کے پرنسپل کا بھی یہ تقریب کامیاب بنانے میں اپنا بھر پور تعاون دینے پر اْن کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں کامران ایڈورٹائزنگ کے چیف کامران خورشید کا بھی شکریہ ادا کیا گیا۔