تلسرہ بڈگام کا نوجوان لقمہ اجل،علاقے میں صف ماتم
سری نگر//جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سنیچر کی صبح ایک تیز رفتار ٹپر نے ایک موٹر سائیکل سوار کو شدید ٹکر مار دی ہے جس کی نتیجے میں سکوٹر سوار موقعے پر ہی لقمہ اجل بن گیا ہے جبکہ ابتدائی طور پر ڈارئیور جائے واردات سے فرار ہوا تھا ۔نوجوان کے ہلاکت کی خبر جب ان کے ٓابائی علاقے میں پھیل گئی تو یہاں کہرام مچ گیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق پلوامہ کے کنگن علاقے میں صبح دس بجے کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار تیز رفتار ٹپر کی زد میں آکر ہلاک لقمہ اجل بن گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک موٹر سائیکل سوار کو کنگن پلوامہ گاؤں میں ایک تیز رفتار ٹپر زیر رجسٹریشن نمبر 1817 JK13G نے ٹکر مار دی اور اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔نوجوان کی شناخت اعجاز احمد بٹ ولد خورشید احمد بٹ ساکن تلسارا بڈگام کے طور پر کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے بعد ٹپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیاجبکہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔واقعے کے حوالے سے پولیس نے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔نوجوان کے ہلاکت کی خبر جب ان کے آبائی گھر اور گائوں میں پہنچی تو پورا علاقے ماتم کدے میں تبدیل ہوا ہے ۔










