اردو زبان کے نامور شاعر کی کتاب ”رخت سفر” کی رسم رونمائی
سری نگر// پلوامہ میں ایک ادبی تقریب کے دوران اردو کے نامور شاعر شیخ گلزار کی کتاب ”رخت سفر ”کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پلوامہ کی ایک ادبی تنظیم کی جانب سے وومنز کالج پلوامہ میں ایک ادبی تقریب منعقد ہوئی جس میں وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے شاعروں،ادیبوں اور قلمکاروں نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران 4 کتابوں کی رسم رونمائی انجام دی گئی جس میں غلام محمد جنگلناری کی کتاب ”ناگہ جوئے”غلام محمد دلشاد کی ”لقمہ حیات ”اور پلوامہ کے نامور اردو شاعر شیخ گلزار کی کتاب ”رخت سفر” ”شامل ہیں۔ نمائندے تنہا ایاز کے مطابق سابقہ استاد اور اردو زبان کے معروف شاعر شیخ گلزار ضلع پلوامہ کے سامبورہ علاقے سے تعلق رکھتے ہیں وہ اردو زبان کے ایک بہترین شاعر ہے آج تک ان کے 5 کتابیں منظر عام پر آچکے ہیں۔ تقریب کے آخر پر ایک محفل مشاعرہ بھی منعقد کیا گیا جس میں کئی شعراء نے شرکت کر کے اپنا کلام پیش کیا۔










