منشیات اور نشہ اور ادویات کے بڑھتے پھیلائو سے نوجوان تباہ:امامیہ فیڈریشن کشمیر

پلوامہ،گاندربل اوربڈگام میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں

سری نگر //منشیات فروشوںکے خلاف اپنی جنگ کو جاری رکھتے ہوئے ، پولیس نے وادی کشمیر میں سلسلہ وار کارروائیوں میں14منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس نے کہاکہ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء اور 2.70لاکھ روپے کی نقدی برآمد ہوئی ہے۔ اس سے قبل پلوامہ میںگڈورہ پل نیوا سے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے انکشاف پر ایک بدنام زمانہ منشیات فروش جنید خورشید عرف جنی کٹہ ولد خورشید احمد ڈنگرو ساکن زسو ٹہاب کے گھر پر چھاپہ مارا جہاں پرچھاپے کے دوران اس کے قبضے سے براؤن شوگر اوربھاری مقدار میں خشخاش پوست کا بھوسا اور نقد ی رقم2لاکھ70ہزار471روپے جو منشیات کی فروخت سے حاصل ہوئے کو بھی برآمد ہوئی۔ مذکورہ بدنام زمانہ منشیات فروش کے علاوہ9دیگر منشیات کے عادی افراد کو بھی مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 305/2021کے تحت قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ پہلے ہی پولس تھانہ پلوامہ میں درج کیا گیاہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔دریں اثنا، ٹہاب روڈ پر ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشکو ک شخص کو دیکھا کر روک لیا اور تلاشی لی۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے 1200ملی لیٹر کوڈین برآمد ہوئی۔ اس کی شناخت بشیر احمد ولدعبدل احد گنائی ساکن ٹہاب پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔ اس کو گرفتار کرکے تھانے میںمنتقل کردیا گیا جہاں وہ زیر حراست ہے۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر308/2021کے تحت قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن پلوامہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس نے بتایاکہ ایک اور کاروائی میں، پولیس اسٹیشن لیترپلوامہ سے منشیات کے بارے میں مخصوص اطلاع ملی جس پر پولیس پارٹی نے پلوامہ کے گاؤں نین بٹہ پورہ میں چھاپہ مارا۔ تلاشی کے دوران خورشید احمد کوکا ولد محمد کوکا ساکن نین بٹہ پورہ کے رہائشی مکان سے 1کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ اس کے مطابق، قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 112/2021کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے اوراس سلسلے میں تحقیقات جاری ہے۔پولیس نے مزیدبتایاکہ گاندربل پولیس کو ایک مخصوص اطلاع ملی جس پر ایس ایچ او پولیس اسٹیشن کنگن کی قیادت میں ایس ڈی پی او کنگن شری یاسر قادری(جے کے پی ایس) کی نگرانی میں ایک پولیس ٹیم نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے140گرام چرس اور6 کلوگرام بھنگ پتری برآمد کی۔ اس کی شناخت مشتاق احمد بجاڑولد فضل الرحمان ساکن لامن وانگٹھ کے بطور ہوئی ہے۔ اس مناسبت سے ایف آئی آر نمبر132/2021قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ کنگن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔اس دوران بڈگام میں، ہرڈپنزو کراسنگ کے قریب ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس نے2 مشتبہ افراد کو گھومتے ہوئے روکا لیا اور تلاشی شروع کی۔ تلاشی کے دوران پولیس نے ان کے قبضے سے220گرام چرس برآمد کر لی اور انہیں موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ ان کی شناخت فردوس احمد شیخ ساکن لربل دسن اور نثار احمد بٹ ساکن ہردا لاٹینا کے طور پر ہوئی ہے۔ اس مناسبت سے ایف آئی آر نمبر 156/2021کے تحت قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بیرواہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔