کٹھوعہ//کمشنر سیکرٹری اِنفارمیشن ٹیکنالوجی پریرنا پوری نے آج ہیرا نگر کمیونٹی ہال میں ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘کی ایک تقریب میں شرکت کی۔ شہراِ س تقریب میں کمیونٹی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی جو بصیرت انگیز ’’ میری کہانی، میری زبانی ‘‘ سیشن کے دوران مختلف مرکزی سیکٹر سکیموں کے تحت اِستفادہ کنندگان کی کامیابی کی داستانوں کو اِشتراک کرنے کا ایک پلیٹ فارم بن گیا۔کمشنر سیکرٹری موصوفہ نے ’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کی کارروائی میں سرگرمی سے حصہ لیا اور شہریوں پر مبنی اِستفادہ کنندگان کی سکیموں کی نمائش کرنے والے محکمانہ سٹالوں کا مکمل معائینہ کیا ۔ تقریب کی ایک خاص بات یہ تھی کہ اِنتظامیہ نے پُر جوش شرکأ سے ’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کا عہد لیا۔پریرنا پوری نے ضلع میں جاری یاترا پر روشنی ڈالتے ہوئے کٹھوعہ کے مختلف شہری علاقوں میں اس کی کامیاب عمل آوری اور تمام سکیموں کو پورا کرنے کے مشن موڈ پر زور دیا۔ اس نے اِستفادہ کنندگان کو سفیروں کے طور پر تسلیم کیا جنہیں ترقی یافتہ ہندوستان کے لئے وزیر اعظم کے ویژن کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔اُنہوں نے اَپنے خطاب میں 2047 ء تک ترقی یافتہ ہندوستان کے تبدیلی کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے لوگوں ، نوجوانوں ، اَفسروں اور پی آر آئیز کی طرف سے اِجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔اِس تقریب میں وزیر اعظم کے وِکست بھارت کے پیغام کی سکریننگ اور اِنفارمیشن ، ایجوکیشن اور کمیونکیشن ( آئی اِی سی ) مواد کی تقسیم بھی شامل تھی۔ پریرنا پوری نے پی ایم اے وائی، پی ایم سواندھی یوجنا، آئی سی ڈی ایس کی صحت مند بچوں کی سکیم، اور کوآپریٹیو سوسائیٹیوں میں کمپیوٹر تقسیم کرنے کے لئے مالی مدد کی بھی سہولیت فراہم کی جس سے ملک گیر ترقیاتی اقدامات کے عزم کو مزید تقویت ملی۔










