جموں//پرنسپل سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ آلوک کمار نے منگل کے روز کھیل گاؤں نگروٹہ میں پہلے وائی ایس ایس کپ 2021 کا ای لانچ کیا ۔ تمام 20 ضلعی دستوں نے ورچول موڈ کے ذریعے اسپورٹس اسٹرواگنزا کے ای لانچنگ میں حصہ لیا ۔ حکومت کے اس اہم اقدام کے بارے میں بات کرتے ہوئے الوک کمار نے کہا ’’ وائی ایس ایس کپ 2021 جموں و کشمیر کے لفٹینٹ گورنر منوج سنہا کی ذہن سازی ہے جس کا مقصد نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی کھیلوں کی صلاحیتوں کو پنچائت کی سطح پر بہتر بنانا ہے ‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور توانائی کو مثبت سمت میں منتقل کرنے کیلئے اس طرح کے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس جتندر مشرا ، ڈی وائی ایس ایس او جموں اور محکمہ کے دیگر سینئر افسران موجود تھے ۔ واضع طور پر کرکٹ ، والی بال ، کبڈی اور کھو کھو سمیت چار کھیلوں کو طلباء اور غیر طلباء دونوں کے انتخاب کیلئے رکھا گیا ہے تا کہ وہ ایونٹس میں حصہ لے سکیں ۔ یو ٹی کی مختلف پنچائتوں کی کُل 21360 ٹیمیں جن میں 3 لاکھ10 ہزار سے زائد نوجوان شامل ہیں بلاک سطح کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں ۔ دریں اثنا ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ غضنفر علی نے بھی ضلع سرینگر کے کھنموہ پنچائت سے میگا ایونٹ کے ای لانچنگ میں حصہ لیا جس میں ضلع ترقیاتی کونسل کے رُکن سرینگر اعجاز حسین راتھر ، جوائینٹ ڈائریکٹر وائی ایس ایس کشمیر بشیر احمد اور ڈپٹی ایس ایس او سرینگر بلبیر سنگھ بھی موجود تھے ۔ اس کے علاوہ پرنسپل سیکرٹری نے ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے ساتھ غضنفر علی نے ڈوڈہ ضلع کے بلاک بھلہ میں انٹر پنچائت بلاک لیول وائی ایس ایس کپ 2021 کا افتتاح کیا ۔ افتتاحی تقریب کی صدارت بھلہ بلاک کے بلاک ڈیولپمنٹ چئیر پرسن نوشین رِشو نے کی ۔ بلاک بھلہ کی تمام 17 پنچائتوں کے تقریباً 210 لڑکوں نے والی بال مقابلے میں حصہ لیا ۔










