پرنسپل سیکرٹری سکولی تعلیم محکمہ نے سکولوں کا دورہ کیا اورکام کاج کا جائزہ لیا

پرنسپل سیکرٹری سکولی تعلیم محکمہ نے سکولوں کا دورہ کیا اورکام کاج کا جائزہ لیا

اودھمپور//پرنسپل سیکرٹری سکولی تعلیم محکمہ بی کے سنگھ نے ضلع اودھمپور کے مختلف سکولوں کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں کے عملے اور طلباء سے استفسار کیا اور اور ان کے متعلقہ اِداروں کے کام کاج کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔دورے کے دوران پرنسپل سیکرٹری نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول اودھمپور کے طلباء کے ساتھ بات چیت کی اور اُنہیں اَپنے مضامین کے بنیادی تصورات کو گہرائی سے سمجھنے کی تلقین کی ۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ اَپنی آف لائن کلاسوں کے دوران تمام کووِڈ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔اُنہوں نے سکولی عملے کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور انہیں ہدایت دی کہ وہ ایک کلاس میں طلباء کی قابل اِنتظام تعداد رکھنے کے لئے عملے کی دستیابی کی بنیادپر مختلف مضامین میں داخلہ کو معقول بنائیں۔اُنہوں نے سکول کے پرنسپل کو کھیلو ںکے مناسب سامان کا اِنتظام کرنے اور اَحاطے میں باسکٹ بال کورٹ بنانے کی ہدایت دی۔پرنسپل سیکرٹری بی کے سنگھ نے گورنمنٹ ہائی سکول منڈ کا بھی دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں سی اِی اواور ڈی وائی ایس ایس او اودھمپور کی موجودگی میں باسکٹ بال کورٹ کا اِفتتاح کیا۔بعد میں اُنہوں نے ہائیر سکینڈری سکول ٹکری کا دورہ کیااور اُنہوں نے وہاں کے طلاب سے خصوصی بات چیت کی ۔اُنہوں نے پرنسپل کو ہدایت دی کہ وہ سکول میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے بالخصوص آئوٹ ڈورسپورٹس کی ترقی کو یقینی بنائیں۔دورے کے دوران پرنسپل سیکرٹری کے ہمراہ چیف ایجوکیشن آفیسر اودھمپور اور دیگر سینئراَفسران بھی تھے۔