بارہمولہ//’’ دریائے جہلم اور اس ک معاون ندیوں پر سیلاب کے انتظام کے کام کیلئے جامع منصوبہ کے عنوان سے آنے والے باوقار پروجیکٹ کا مجموعی جائیزہ لینے کیلئے پرنسپل سیکرٹری جل شکتی اشوک کمار پرمار نے چیف انجینئر محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کشمیر اور ضلع کے دیگر سینئر انجینئروں کے ہمراہ نگلی سوپور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دریائے جہلم کے آؤٹ فال چینل کے فیز II پارٹ اے کی تکمیل کے مستقبل کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا ۔ ااننت ناگ سے اوڑی تک فیز II کے فلڈ منیجمنٹ پروجیکٹ کی کل لاگت 1623.43 کروڑ روپے ہے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس منصوبے کے تحت دریائے جہلم کی لمبائی ننگل سے ایل او سی تک تقریباً 79 کلو میٹر اور اس کی مختلف معاون ندیوں پر سیلاب سے بچاؤ کے مختلف کام کئے جائیں گے ۔ شروع میں پرنسپل سیکرٹری نے پروجیکٹ سے متعلق مسائل کا تفصیلی جائیزہ لیا جن میں اراضی اور ڈھانچوں کا معاوضہ ، پشتوں کو اونچا کرنا ، سوپور سے بارہمولہ تک آؤٹ فال چینل کو چوڑا کرنا اور مختلف متعلقہ امور شامل ہیں ۔ پروجیکٹ کا مجموعی جائیزہ لیتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ بخوبی مکمل ہو گیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے پر کام شروع کر دیا جائے گا ۔ پرنسپل سیکرٹری نے متعلقہ نمائندوں کے ساتھ بھی تفصیلی بات چیت کی اور عمل آوری ایجنسیوں کو درپیش مسائل سُنے ۔ انہوں نے چیف انجینئر آئی اینڈ ایف سی جے اینڈ کے پر زور دیا کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر ان کو درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے امکانات تلاش کریں تا کہ پروجیکٹ کو مقررہ مدت میں بغیر کسی تاخیر کے مکمل کیا جائے ۔ قبل ازیں پرنسپل سیکرٹری نے پادشاہی باغ میں فلڈ سپل چینل کے سٹارٹنگ پوائینٹ کا معائینہ کیا جہاں انہیں چینل کو چوڑا کرنے اور ڈریجنگ کیلئے کئے جا رہے کاموں کی حالت کے بارے میں بتایا گیا ۔ انہوں نے بیمینہ مقام پر اسپل چینل کا بھی معائینہ کیا ۔










