اننت ناگ//پرنسپل سیکرٹری تعلیم آلوک کمار نےگورنمنٹ گرلز ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول رانی باغ سے’ شانتی یاترا۔ 2023 َ‘کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔یاترا ایک اَیسا اقدام ہے جو جموں و کشمیر کے نوجوانوں میں ہم آہنگی اور افہام و تفہیم کے جذبے کو فروغ دینے کی کوشش کرتاہے جس کا اہتمام محکمہ سکول ایجوکیشن نے کیا ہے اور اس برس کی یاترا اَمن اور تعلیم کی اقدار کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ایس ایف حامد، ناظم سکولی تعلیم کشمیر ڈاکٹر تصدق حسین میر ، ضلعی اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران ، اِدارے کی فیکلٹی ، مختلف تعلیمی اِداروں کے این سیسی او راین ایس ایس کے رضاکار اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری نے خطاب کرتے ہوئے اَمن اور خوشحالی کو فروغ دینے میں تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ تعلیم صرف علم حاصل کرنے کے بارے میں نہیں ہے، یہ ایک طاقتور ذریعہ ہے جو لوگوں کو اکٹھا اور تفاوت کو دورکر سکتا ہے اور افہام و تفہیم کو فروغ دے سکتا ہے۔آلوک کمار نے کہا کہ ’شانتی یاترا ۔2023 ء کا مقصد ہمارے نوجوانوں میں ان اقدار کو اُبھارنا ہے جو ہماری قوم کا مستقبل ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یاترا جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں سے گزرے گی۔ اَمن اور ہم آہنگی کے پیغام کو پھیلانے کے لئے طلباء اور کمیونٹیوں کے ساتھ شامل ہوگی۔ آلوک کمار نے کہا کہ شانتی یاترا 2023 کا مقصد ہمارے نوجوانوں میں ان اقدار کو فروغ دینا ہے جو ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یاترا جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں سے گزرے گی اور امن اور ہم آہنگی کا پیغام پھیلانے کے لئے طلباء، اور برادریوں کے ساتھ بات چیت کرے گی۔محکمہ سکولی تعلیم نے تمام شرکأ ، رضاکاروں ، معاوین ، سیکورٹی ایجنسیوں اور میڈیا اَفراد کا شکریہ اَدا کیا جو ا،س یاترا کو حقیقت بنانے کے لئے اِکٹھے ہوئے ہیں۔ ان کی اِجتماعی کوششوں سے یاترا کامقصد جموںوکشمیر کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ترغیب دینا ہے۔










