پرنسپل سیکرٹری اے آر آئی نے شوپیان کا دورہ کیا اورپی آر آئی ممبران ، کونسلروں اور افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا

شوپیان//پرنسپل سیکرٹری اے آر آئی اور ٹریننگ اشوک کمار پرمار نے آج ضلع شوپیان کا دورہ کیااور ضلع کے ترقیاتی منظر نامے کا جائزہ لیا۔پرنسپل سیکرٹری نے ڈی ڈی سی اور پی آر آئی ممبران ، میونسپل کونسلروں اور ضلعی اَفسران کے ساتھ منی سیکرٹریٹ شوپیان میں مختلف ترقیاتی مسائل پر رائے لینے کے لئے ایک اِستفساری میٹنگ کی صدارت کی۔دورانِ میٹنگ ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی ممبران ، کونسلروں اور دیگر پی آر ممبران نے ہیلتھ کیئر ، پینے کے پانی ، آبپاپشی ، قبائلی بہبود ، نئی تحاصیل اور بلاک دفاتر میں مناسب عملہ وغیرہ سمیت مختلف شعبوں سے متعلق ضلع کے مختلف ترقیاتی مسائل کو اُجاگر کیا۔اراکین نے اَپنے علاقوں کے لوگوں کی ترقی اور فلاح و بہبود سے متعلق دیگر مسائل بھی اُجاگر کیا۔ پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ سکیموں اور پروگراموں کی عمل آوری میں پی آر آئیز کا کردار بہت اہم ہے۔اُنہوں نے کاموں کی مناسب اور بروقت نگرانی پر زور دیا ۔اُنہوں نے میٹنگ کے دوران سامنے آنے والے مسائل پر مناسب کارروائی کی یقین دہانی کی۔بعد ازاں، اشوک کمار پرما ر نے ایم سی شوپیان کے ذریعے 5کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے بننے والے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سینٹراَگلر کا معائینہ کیا۔اُنہوں نے مرکز کے جاری کا م کی پیش رفت کا جائزہ لیا جو شہر میں گھریلو کوڑا کرکٹ کو جمع کرنے ، الگ کرنے اور محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لئے اِنتہائی مؤثر ثابت ہوگا۔پرنسپل سیکرٹری نے بوہری ہلن میں امرت سروور تالاب کا بھی معائینہ کیا جو محکمہ دیہی ترقیاتی کی طرف سے 4.50 لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے اوراُنہوں نے حبدی پورہ میں واٹر ورکس کا بھی معائینہ کیا جو علاقے کے 31 گائوں کو پانی کی فراہمی کو پورا کرے گا۔اِس موقعہ پرضلع ترقیاتی کمشنر سچن کمار واشیا نے خطاب کرتے ہوئے عوامی فلاح و بہبود ی اقدامات میں منتخب نمائندوں کے تعاون کو سراہا۔پرنسپل سیکرٹری اشوک کمار پرمار کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر ، اے ڈی سی ، اے سی ڈی شوپیاں اور دیگر اَفسران اور ملازمین بھی تھے۔