پرنسپل سیکرٹری آر اینڈ بی نے کلاؤڈ برسٹ سانحہ کے بعد

پرنسپل سیکرٹری آر اینڈ بی نے کلاؤڈ برسٹ سانحہ کے بعد

چشوتی کشتواڑ میں جاری بچاؤ اور امدادی کاموں کا جائیزہ لیا

کشتواڑ//لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا کی ہدایات پر جاری کردہ روسٹر کے مطابق پرنسپل سیکرٹری روڈ اینڈ بلڈنگ ( آر اینڈ بی ) اور کان کنی مسٹر انل کمار سنگھ نے چشوتی کشتواڑ میں حالیہ سانحہ کے پیش نظر جاری بچاؤ اور امدادی کاموں کا جائیزہ لیا ۔ پرنسپل سیکرٹری کے ہمراہ انسپکٹر جنرل پولیس ٹریفک ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل ڈی کے آر رینج ، چیف انجینئر پی ایم جی ایس وائی اور دیگر محکموں کے اعلیٰ افسران بھی تھے ۔ دورے کے دوران مسٹر سنگھ نے صورتحال کا تفصیلی جائیزہ لیا ، متاثرہ کنبوں کے ساتھ بات چیت کی اور ریسکیو ٹیموں اور ضلعی انتظامیہ کے ذریعہ ہونے والے ردِ عمل کا جائیزہ لیا ۔ پرنسپل سیکرٹری نے پی ایم جی ایس وائی کے تحت اٹھولی سے پلالی اور پلالی سے مچھیل تک کی سڑک کا بھی جائیزہ لیا ۔ پرنسپل سیکرٹری نے چشوتی برج کا جائیزہ لیا جو حالیہ کلاؤڈ برسٹ کے دوران تباہ ہو گیا تھا ۔ انہوں نے چشوتی میں بیلی پُل کی تعمیر پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے فوری طور پر امدادی تقسیم میں آسانی پیدا کرنے اور بحالی کی کوششوں کیلئے ہموار ہم آہنگی کے یقینی بنانے کیلئے بے گھر اور متاثرہ خاندانوں کی ضروریات کا بھی جائیزہ لیا ۔ بروقت مداخلت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے تمام اسٹیک ہولڈرز ایجنسیوں سے مربوط اور فعال نقطہ نظر پر زور دیا تا کہ بچاؤ کے موثر کاموں کو یقینی بنایا جا سکے اور امداد میں تیزی لائی جا سکے ۔