رانا نے جموں کے آتش زدہ شیو مارکیٹ کا دورہ کیا

رانا نے جموں کے آتش زدہ شیو مارکیٹ کا دورہ کیا

متاثرہ دکانداروں کو حکومت کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی

جموں//وزیر برائے ٹرانسپورت ،خوراک ، سول سپلائیز اینڈ کنزیومر افئیرز اور قبائلی امور مسٹر جاوید اھمد رانا نے جموں ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع شیو مارکیٹ کا دورہ کیا تا کہ حال ہی میں لگنے والی تباہ کُن آگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کا جائیزہ لیا جا سکے جس میں کئی کاروباری ادارے جل کر راکھ ہو گئے جس سے بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا اور دکانداروں اور ان کے خاندانوں کی روزی روٹی متاثر ہوئی ۔ دورے کے دوران وزیر موصوف نے متاثراہ تاجروں سے بات چیت کی ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور آگ سے ہونے والے نقصان کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے مالی مدد، بحالی اور کاروباری سرگرمیوں کی بحالی کے سلسلے میں ان کی شکایات اور مطالبات بھی سُنے ۔ تاجروں نے وزیر کو واقعے سے پیدا ہونے والی معاشی مشکلات سے آگاہ کیا اور اپنے کاروباری اداروں کی تعمیر نو اور تجارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے میں پیش آنے والے چیلنجز کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے جلد از جلد بحالی کیلئے مالی امداد اور انتظامی تعاون کی درخواست کی ۔ وزیر نے متاثرہ دکانداروں کو یقین دلایا کہ حکومت ان کی مشکلات سے پوری طرح باخبر ہے اور انہیں اس بحران سے نکالنے کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی ۔ وزیر کے ہمراہ صدر چیمبر آف کامرس جموں ارون گپتا ، صدر شیو مارکیٹ ایسوسی ایشن وشوجیت گپتا ، صدر سنت سیوا آشرم چیریٹیبل ٹرسٹ ( شیو مندر مارکیٹ )اور چئیر مین او بی سی سیل جموں این سی موجود تھے ۔