اننت ناگ//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے اِنڈسٹریل ٹریننگ اِنسٹی چیوٹ ( آئی ٹی آئی ) آشاجی پورہ میں 100بستروں والے ہوسٹل بلاک کا سنگ بنیاد رکھا۔پرنسپل سیکرٹری نے دورے کے دوران اِدارے کا بھی چکر لگایا اور اِس کے بنیادی ڈھانچے اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے سٹرائیو ( ایس ٹی آر آئی وِی اِی ) سکیم کے تحت تیار کردہ سافٹ ویئر ٹیسٹنگ اسسٹنٹ ٹریڈ کے لئے کمپیوٹر لیبارٹری کا اِفتتاح کیا۔ اُنہوں نے اِس برس کے دوران تعمیر کئے گئے شو روم اور گارڈ روموں کا بھی اِفتتاح کیا۔دورے کے دوران پرنسپل سیکرٹری نے اِدارے کے کام کاج پر اِطمینان کا اِظہار کیا۔ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے بعد میں مختلف ٹریڈکے ہونہا ر طلباء میں اَسناد تقسیم کیں اور ٹورسٹ گائیڈ اور میسن ٹریڈ کے آل اِنڈیا ٹاپروں کو بھی مبارک باد دی ۔اِس موقعہ پر پرنسپل آئی ٹی آئی اننت ناگ عمران وجاہت نے اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ اِس اِدارے نے داخلے کے حوالے سے صد فیصد ہدف حاصل کیا ہے اور مختلف سکیموں جیسے پی ایم کے وِی وائی ، ایس ایچ جی ، بی ٹو وِی 4سمیت دیگر مختلف سکیموں کے تحت منعقد کئے جانے والے مختلف تربیتی پروگراموں کی فراہمی پر اَپنے اطمینان کا اِظہا رکیا۔










