پردھان منتری راشٹریہ بال پْرسکار‘ کا اعلان

جموں کشمیر سے اشفاق حامد اور محمد حسین کا نام شامل، صدر مرمو 22 جنوری کو دیں گی ایوارڈ

سرینگر//پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار حاصل کرنے والے بچوں میں جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے بچے بھی شامل ہے جنہیں 22جنوری کوصدر مرمو کے ہاتھوں اعزاز سے نوازا جائے گا۔ وائس آف انڈیا کے مطابق اس مرتبہ ’پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار‘ کے لیے مجموعی طور پر 19 بچوں کا انتخاب کیا گیا ہے، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ان سبھی کو وگیان بھون میں ایک تقریب کے دوران اعزاز سے نوازیں گی۔بال پُرسکار پانے والے بچوں میںجموں کشمیر سے بھی بچے یہ اعزاز حاصل کرنے والے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 19بچوں کو یہ اعزاز دیا جائے گا۔ ’پردھان منتری راشٹریہ بال پْرسکار 2024‘ کے لیے 18 ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام خطوں سے 9 لڑکوں اور 10 لڑکیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان میں اشفاق حامد (جموں و کشمیر) اور محمد حسین (بہار) کا نام بھی شامل ہے۔ اعزاز حاصل کرنے والے سبھی 19 بچوں کے بارے میں یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ وہ 26 جنوری کو دہلی میں منعقد ہونے والے یوم جمہوریہ پریڈ میں بھی شامل ہوں گے۔قابل ذکر ہے کہ ’پردھان منتری راشٹریہ بال پْرسکار‘ اس بار 6 زمروں میں دیے جا رہے ہیں۔ وہ زمرے ہیں ا?رٹ اینڈ کلچر، بہادری، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سوشل سروس، اسپورٹس اور اینوویشن۔ آرٹ اینڈ کلچر سے 7، بہادری سے 1، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے 1، سوشل سروس سے 4، اسپورٹس سے 5 اور اینوویشن زمرہ سے 1 بچے کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس ایوارڈ کا مقصد 5 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کی غیر معمولی صلاحیتوں کو پہچاننا اور ان کا حوصلہ بڑھانا ہے۔جن 19 بچوں کو اس مرتبہ ’پردھان منتری راشٹریہ بال پْرسکار‘ کے لیے منتخب کیا گیا ہے، ان کے نام اس طرح ہیں: 1. ا?دتیہ وجئے برہمنے (بہادری کے لیے، بعد از مرگ، مہاراشٹر)، 2. انشکا پاٹھک (آرٹ اینڈ کلچر، اتر پردیش)، 3. ارجیت بنرجی (ا?رٹ اینڈ کلچر، مغربی بنگال)، 4. ارمان ابھرانی (آرٹ اینڈ کلچر، چھتیس گڑھ)، 5. ہیتوی کانتی بھائی کھمسوریا (آرٹ اینڈ کلچر، گجرات)، 6. اشفاق احمد (آرٹ اینڈ کلچر، جموں و کشمیر)، 7. محمد حسین (آرٹ اینڈ کلچر، بہار)، 8. پینڈیالا لکشمی پریا (آرٹ اینڈ کلچر، تلنگانہ)، 9. سہانی چوہان (اینوویشن، دہلی)، 10. آرین سنگھ (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، راجستھان)، 11. اونیش تیواری (سوشل سروس، مدھیہ پردیش)، 12. گریما (سوشل سروس، ہریانہ)، 13. جیوتسنا اختر (سوشل سروس، تریپورہ)، 14. سنیم مجومدار (سوشل سروس، آسام)، 15. آدتیہ یادو (اسپورٹس، اتر پردیش)، 16. چاروی اے (اسپورٹس، کرناٹک)، 17. جیسکا نیئی سرینگ (اسپورٹس، اروناچل پردیش)، 18. لنتھوئی چنامبم (اسپورٹس، منی پور)، 19. ا?ر سوریہ پرساد (اسپورٹس، آندھرا پردیش)۔شامل ہیں۔