accident in ramban

پتھرکی زدمیں آئی نجی کار،ایک شخص لقمہ اجل ،دوسرازخمی

سری نگر//رام بن ضلع کے کرول جسوال پل کے قریب بدھ کی دوپہر ایک کار کے پہاڑی سے گر رہے پتھروں کی زد میں آنے سے ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔جے کے این ایس کے مطابق ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ایک آئی20کارنزدیکی پہاڑ سے گرنے والے ایک پتھر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور دوسرا زخمی ہوگیا۔اْنہوں نے بتایاکہ بنیادی چھان بین سے معلوام ہوا ہے کہ دونوں افراد جموں و کشمیر کے رہائشی ہیں حالانکہ دونوں کی مزید اسناد کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زخمی کو رام بن کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے،اورمہلوک وزخمی شخص کی شناخت عمل میں لانے کاعمل شروع کردیاگیا۔اُدھرڈپٹی کمشنر رام بن نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ایک کار زیر رجسٹریشن نمبرJK01AB-4050بدھ کودوپہر 12بجکر45منٹ پر چناب پل کے قریب پتھر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دوسرے مسافر کو زخمی حالت میں ضلع اسپتال رام بن منتقل کیا گیا۔دریں اثناء ایک اہلکار نے بتایا کہ مرنے والے کی شناخت عادل بشیر ولد بشیر احمد ریشی ساکن گرسا کالونی بمنہ سری نگرکے طور پر کی گئی ہے۔ تاہم زخمی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی۔