نوجوانوں کی سوچ بدل گئی جب بھی اسمبلی الیکشن کابگل بجے گا خدمات انجام دینے میں کسر نہیں اٹھائی جائے گی /منوج سنہا
سرینگر//پاکستان میں رونماء ہونے والے واقعات کاکوئی بھی اثر جموںو کشمیر پر نہ پڑنے او رنوجوانوں کی جانب سے سہی سوچ اپنانے کاعندیہ دیتے ہوئے جموںو کشمیرکے ایل جی کہاکہ الیکشن کمشن آف انڈیا کے جب بھی اسمبلی الیکشن کابگل بجا دیاجائیگا۔ جموںو کشمیر کی انتظامیہ خوش اسلوبی کے ساتھ الیکشن کرانے کے اپنی خدمات انجام دیگی ۔ادھروزارت داخلہ کے زررائع کے مطابق جموں وکشمیر میںلوگ سبہا الیکشن کے بعد ہی اسمبلی کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے ۔اگر چہ وزارت داخلہ کی خصوصی ٹیم 8-9مارچ کوجموں وکشمیرکے دو روزہ دورے پر آ نے والے ہیں ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق جموںو کشمیرکے ایل جی منوج سنہا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کاانکشاف کیاکہ جموں وکشمیر میں اسمبلی الیکشن ضرور ہونگے اور ستمبر سے پہلے پہلے الیکشن ہونے کے امکانات موجود ہے۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمشن آف انڈیاکی جانب سے جب بھی اس طرح کافیصلہ لیاجائیگا انتظامیہ خوش اسلوبی کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیگی تا ہم انہوں نے پانچ اگست 2019کے بعد جموں وکشمیرمیں حالات بدل گئے ہے ۔اب پاکستان میں رونماء ہونے والے واقعات کاکوئی بھی اثر جموں وکشمیرمیں بالعموم او روادی کشمیرمیں نہیں پڑ رہے نوجوانوں کی سوچ بدل گئی ہے وہ اپنے بہتراور تابناک مستقبل کے لئے سرگرم عمل ہے۔ جموںو کشمیر میں تعمیرو ترقی سرعت کے ساتھ جاری ہے انتظامیہ کوپوری طرح سے متحرک کر کے سرکار کو عوام کی دہلیزوں تک پہنچادیاگیاہے ۔ایل جی نے کہاکہ وزیراعظم کی سربراہی میں مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکے لوگوں کے مشکلا ت دو رکرنے کے لئے سنجیدہ نوعیت کے اقدامات اٹھائے ۔ہم نے جموںو کشمیرکوبدل دیاہے امن بحال کرنے کے لئے پولیس و فورسز کی قربانیوں او رخدمات کو بلایا نہیں جاسکتاہے ۔انہوںنے کہاکہ تشدد عسکریت کے خاتمے کے لئے جواقدامات اٹھائے گئے اس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہے علیحدگی پسندی حوالہ لین دین ٹیرر فنڈنگ میں ملوث لوگوں کوکیفر کردار تک پہنچانے کیلئے اقداما ت اٹھائے گئے ہے ۔منشیات کی وباء کوجڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کے لئے سرعت کے ساتھ کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہے ۔انہونے کہاکہ ہم ایک نئے جموں وکشمیر کودیکھ رہے ہے جہاں ملکی او رغیرملکی سیاحوں کی بڑی تعداد سیروتفریح کیلئے وارد کشمیرہورہی ہے ہم نے ایسی منصوبوں کوہاتھ میں لیاہے جسکے دوررس نتائج برآمد ہونگے ۔رواں برس سے بیرونی سرمائی کاری زمینی سطح پر لاگوہونے کاعندیہ دیتے ہوئے ۔انہوں نے کہا اس سے بیر روز گاری کاخاتمہ ہوگا۔ صنعتوں کاانقلاب جموں وکشمیرمیںآئے گا ۔ادھروزارت داخلہ کے زررائع نے انکشاف کیاکہ لوگ سبہا الیکشن کے ساتھ ساتھ جموںو کشمیرمیں اسمبلی الیکشن کرانے کا کوئی بھی پروگرام فی الحال ہاتھ میں نہیں لیاگیاہے اور جموں وکشمیرمیں لوگ سبہا انتخاب کے بعد ہی اسمبلی الیکشن کے بارے میں اقداما ت اٹھائے جاسکتے ہیں ۔واضح رہے کہ وزارت داخلہ کی اعلیٰ سطحی ٹیم 8-9مارچ کوجموں وکشمیر وارد ہونے والی ہے او ریہ بھی بتایاجارہاہے کہ اعلیٰ سطحی ٹیم حفاظتی صورتحال لوگ سبہاسلیکشن کے ساتھ ساتھ اسمبلی الیکشن کرانے کے بارے میں بھی جائزہ لیگی اور اس ضمن میں جموںو کشمیر انتظامیہ سکوٹی ایجنسیوں فوج نیم فوجی دستوں خفیہ اداروں کے اعلیٰ حکام کے علاوہ کئی سیاسی پہارٹیوں کے نمائندوں سے بھی ملاقی ہونگے ۔










