تعمیراتی میٹریل کی خریداری گورنمنٹ بلڈنگ مراکز سے کرنے کی تاکید
سرینگر//محکمہ مکانات و شہری ترقی کے ماتحت تمام اداروں کو گورنمنٹ بلڈنگ سینٹروں پر عمارتی میٹریل کی خریداری کی تاکید گئی ہے جبکہ باقی اشیاء کی خریداری ٹینڈروں یا جم کے ذریعے کرنے پر زور دیتے ہوئے ٹینڈروں کو جاری کرنے سے قبل انتظامی محکمہ سے مشورہ کرنے کی ہدایت دی گئی۔وائس آ ف انڈیا کے مطابق کمشنر سیکریٹری شہری ترقی و مکانات مندیپ کور نے اس محکمہ کے تمام ماتحت اداروں کے سربراہوں سے تاکید کی ہے کہ وہ محکمانہ سرکیولر2013 کی عمل آواری کریں جس میں ہدایت دی گئی تھی کہ گورنمنٹ بلڈنگ مراکز سرینگر اور جموں کی طرف سے ترقیاتی و تعمیراتی کاموں و سرگرمیوں کیلئے تیار کردہ پر کم قیمتوں پرمیٹریل،جس میں سیمنٹ کے ٹائل، سیمنٹ کی ہالو اینٹیں، سی سی ڈرینس،سی سی اینٹیں، سیمنٹ کنکریٹ باغات کے بینچ، بورڈ، صحنوںکی دیوار بندی کیلئے اینٹیں، بائیوں بیت الخلاء و غیر شامل ہیں،سے خریداری کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان بلڈنگ مراکز کی جانب سے تیار کردہ میٹریل سیکاپ یا گورنمنٹ ای مارکیٹنگ(جیم) سے خریدنے کیلئے گورنمنٹ بلڈنگ مراکز سے پیشگی میں تحریری طور پر’این اور سی‘ حاصل کریں۔اس دوران جاری ایک سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ سرکاری محکموں کے لیے یہ لازمی ہے کہ وہ گورنمنٹ ای،مارکیٹ پلیس پورٹل کے ذریعے سامان کی خریدیں کریں اور خدمات سے استفادہ کریں۔ مندیپ کور نے بتایا کہ محکمہ کے نوٹس میں لایا گیا ہے کہ محکمہ مکانات و شہری ترقی کے انتظامی کنٹرول میں آنے والے محکمے ان ہدایات ورہنمائی خطوط پر صحیح طریقے سے عمل نہیں کر رہے ہیں اور قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ای،ٹینڈرز کوطلب کیے بغیر مقامی ٹینڈروںکے ذریعے خریداری کر رہے ہیں جبکہ اس معاملے کو حکام نے سنجیدگی سے دیکھا ہے۔سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ محکمہ مکانات و شہری ترقی کے انتظامی کنٹرول کے تحت تمام سربراہوں و رقومات تقسیم و واگزاار کرنے والے افسراں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام خریداری یا تو ’جیم‘پورٹل کے ذریعے کی جا رہی ہے یا ای، ٹینڈرنگ پورٹلوں پر کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈائریکٹوریٹ یاضلع سطح پر ان رہنما خطوط کی خلاف ورزی میں کئے گئے عمل کے تحت کئے گئے تمام کاموں کی ایک فہرست متعلقہ سربرہاں کو ایک ہفتہ کے اندر مثبت طور پر ذمہ دار افسران کے ناموں کے ساتھ بھیجنے پر زور دیا گیا۔محکمہ مکانات و شہری ترقی کی کمشنر سیکریٹری مندیپ کور نے مزید ایک سرکیولر میں بتایا کہ محکمہ کے انتظامی کنٹرول کے تحت ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ’جیم‘ و ای ٹنڈروں کے ذریعے خریداریوں پر جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹینڈر پورٹل اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام خریداری یا گورنمنٹ ی،مارکیٹ پلیس پورٹل یا ای،ٹینڈرنگ پورٹل کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ ان ہدایات کے تسلسل میں انتظامی سیکرٹری کی طرف سے یہ خواہش کی گئی ہے کہ محکمہ مکانات و شہری ترقی کو ٹینڈر جاری کرنے سے پہلے انتظامی محکمے سے مشورہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی نقل نہ ہو۔ مندیپ کور نے اس اس سلسلے میں اپنے ماتحت تمام محکموں پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی ٹینڈر کو جاری کرنے سے پہلے انتظامی محکمہ سے مشورہ کریں۔










