ٹورسٹ ٹرائبل وِلیج پروگرام دیہی معیشت کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا

ٹورسٹ ٹرائبل وِلیج پروگرام دیہی معیشت کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا

سری نگر//حکومت کی طرف سے شروع کیا گیا ٹورسٹ ٹرائبل وِلیج پروگرام معاشی او رسماجی طورپر دیہی اور قبائلی علاقوں کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔مشن یوتھ اقدام کے تحت جموں وکشمیر ٹورسٹ وِلیج نیٹ ورک کا مقصد جموںوکشمیر یوٹی کے 75 دیہاتوں کو ٹورسٹ وِلیج میں تبدیل کرنا ہے جو تاریخی ، خوبصورتی اور ثقافتی اہمیت کے لئے مشہور ہیں۔نوجوانوں کی قیادت میں دیرپا سیاحتی اقدام دیہی معیشت او رکمیونٹی اَنٹرپرینیور شپ کو مضبوط کرے گا ،نوجوانوں اور خواتین کو براہ ِ راست اور بالواسطہ روزگار فراہم کرکے بااِختیار بنائے گا۔حکومت جموں وکشمیر ہر گائوں کی اِنفرادیت کو تسلیم کرتے ہوئے بہترین طرزِ عمل اَپنا رہی ہے اور مناظر ، مقامی علمی نظام ، ثقافتی تنوع اور ورثے ، مقامی اَقدار اور روایات کو ظاہر کرنے کے علاوہ فلم شوٹنگ کی حوصلہ اَفزائی اور مالی مراعات کی پیشکش سے سبھی کے لئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو یقینی بنارہی ہے ۔ پلوامہ کے ایک سنگرونی گائوں میںجب دیہی علاقوں کی خوبصورتی کا مشاہدہ کرنے کے لئے پہنچے تو لوگوں نے ایک تہوار کا منظر پیش کیا ۔اس علاقے کو حال ہی میں حکومت جموںوکشمیر نے ٹورسٹ ٹرائبل وِلیج قرار دیاتھا۔ اِس موقعہ پر سب سے زیادہ پُر جوش نوجوان تھے جو کہتے ہیں کہ اس سے اُنہیں سماجی او رمعاشی طور پر ترقی ملے گی۔حکومت نوجوان آبادی کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور اُنہیں خود کفیل بنانے پر زور دیتے ہوئے مختلف نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ اور مساوی مواقع فراہم کرنے اور ان پر اثر انداز ہونے والی پالیسیوں میں ان کی شمولیت کو فعال کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔یہ سکیم بیک وقت گلوبل وارمنگ اور بے روزگاری کے چیلنج سے نمٹ سکتی ہے۔ اِس کے علاوہ نوجوان سیاحت کے لئے برانڈ ایمبیسیڈر بن سکتے ہیں جو ترقی کو مزید دیرپابناتے ہوئے کمیونٹی میں خوشحالی لاتے ہیں۔اِنتظامیہ قبائلی طبقوںمیں ہمہ جہت ترقی، قبائلی نوجوانوں اور خواتین میں کاروبار کو فروغ دینے، قبائلی سکولوں کو تبدیل کرنے، گاؤں کی ترقی، سیاحت اور ان کو بااِختیار بنانے کے لئے وَن دَھن کو عملانے کے لئے انتھک محنت کر رہی ہے ۔