ٹنگڈار کپوارہ میں ایل او سی کے نذدیک دراندازی کی کوشش فوج نے ناکام بنا دی

در انداز جاں بحق، ساتھی زخمی حالت میں واپس فرار:دفاعی ترجمان

سری نگر//شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ٹنگڈار سکیٹر میں ایل او سی پر بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب فوج نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک ملی ٹینٹ کو مار گرانے کا دعوی کیا ہے جبکہ مارے گئے ملی ٹینٹ کا ایک ساتھی زخمی ہونے کے بعد تاریکی کا فائدہ اٹھاکر واپس فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ۔انہوں نے غیر شناخت شدہ ملی ٹینٹ کی لاش کو برآمد کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولی بارود ضبط کی ہے۔ادھر سرینگر کے قمر واری علاقے میں جمعرات کی صبح گولی چلنے کی آواز سنائی دی گئی ہے جس کے بعد علاقے کو محاصرے میں لیا گیا تاہم پولیس نے بتایا علاقے میں کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ کے فوجی زرائع کے مطابق بھارتی فوج نے 15/16 فروری کی رات ٹنگڈار سیکٹر کے آگے والے علاقوں میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا کر اس طرح سے وادی کشمیر میں امن و سکون کو غیر مستحکم کرنے کی پاکستان کی کوششوں خاک میں ملایا ہے زرائع نے بتایا کہ انسداد دراندازی گرڈ میں تعینات الرٹ دستوں نے لائن آف کنٹرول کے اپنے اطراف میں تین ملی ٹینٹوں کی نقل و حرکت کا پتہ لگایا جب وہ ایل او سی کی باڑ کے قریب آ رہے تھے۔ پوسٹ کے قریب ہی چیلنج کیے جانے پر عسکریت پسندوں اور الرٹ دستوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملی ٹینٹ ہلاک ہوا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔دفاعی ذرائع نے بتایا زخمی ملی ٹینٹ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تیسرے عسکریت پسند کے ساتھ واپس پار بھاگنے میں کامیاب ہو گیا صبح جمو ں کشمیر پولیس کے ساتھ ایک مکمل مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک ہلاک عسکریت پسند سے ایک اے کے سیریز کی رائفل، ایک ہلکا خودکار ہتھیار، چھ میگزین، دو گرینیڈ اور بڑی مقدار میں جنگی سامان جیسے اسٹورز برآمد ہوئے۔لائن آف کنٹرول کے ساتھ مسلسل دراندازی کی جنگ بندی کے مفاہمت کو آگے بڑھاتے ہوئے، وادی کشمیر میں عسکریت کو منظم کرنے اور امن اور ہم آہنگی کو متاثر کرنے کی پاکستان کی کوششوں کی۔انہوں نے بتایا علاقے میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے تاہم اس فائرنگ کے بعد دوبارہ آمنا سامنا نہیں ہوا ۔ادھر سرینگر کے قمرواری علاقے میں جمعرات کے صبح قریب11بجے گولی چلنے کی جیسی آواز سنائی دی گئی ہے جس کے فوراً بعد علاقے کو سیل کیا گیا ہے اور بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائیاں شروع کی گئی ہے تاہم اس حوالے سے پولیس نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ سرینگر کے قمر واری علاقے میں جیسی آواز سننے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لیا گیا ہے تاہم علاقے میں کسی قسم کے نقصان کے حوالے سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے تاہم تلاشی آپریشن جاری ہے ۔یہ آواز سننے کے بعد لوگوں نے قیاس آرائیاں شروع کی تھی تاہم پولیس نے ٹویٹ میں فوری طور لوگوں کو اس واقعے کے بارے میں جانکاری دی ہے ۔