سری نگر//جموں وکشمیرمیں گرمی کی شدت برقراررہنے کے بیچ منگل کے روز کشمیروادی میں اوڑی گرم ترین مقام رہا ،جہاں درجہ حرارت 33ڈگری سینٹی گریڈ کوچھوگیاجبکہ جموں صوبہ میں جموں شہر اورسانبہ میں درجہ حرارت 43ڈگری سے زیادہ رہا۔اس دوران محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسمی صورتحال جوںکی توںرہنے کاامکان ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیاکہ گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوسکتاہے ۔جے کے این ایس کے مطابق اتوار اورسوموار کی طرح منگل کے روز بھی جموں وکشمیرمیں گرمی کی لہر کازوربرقراررہا۔دن کے بارہ بجے سری نگرمیں درجہ حرارت29ڈگری سینٹی گریڈ،اوڑی میں31،اننت ناگ میں 31اوربارہمولہ میں 29ڈگری سینٹی گریڈ تھا جبکہ 2گھنٹے کے بعدبعددوپہر2بجے سری نگرمیں درجہ حرارت29ڈگری سینٹی گریڈ،اوڑی میں30،اننت ناگ میں30اوربارہمولہ میں28ڈگری سینٹی گریڈ تھا ۔اُدھر جموں شہراورسانبہ میں دن کے12بجے درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ تھاجبکہ2گھنٹے کے بعدبعددوپہر2بجے جموں شہراورسانبہ میں درجہ حرارت42ڈگری تھا۔مختلف موسمیاتی ویب سائٹوں کے مطابق بعددوپہر پورے جموں وکشمیرمیں گرمی کی شدت مزیدبڑھ گئی ۔سہ پہر4بجے سری نگرمیں درجہ حرارت30ڈگری سینٹی گریڈ،اوڑی میں33،اننت ناگ میں29اوربارہمولہ میں31ڈگری سینٹی گریڈ تھاجبکہ سہ پہر4بجے جموں شہراورسانبہ میں درجہ حرارت43ڈگری تھا۔اس دوران محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جموں و کشمیر میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران موسم بنیادی طور پر خشک رہا ،وہیں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم کی موجودہ صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہاکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں موسم بنیادی طور پر صاف سے جزوی طور پر ابر آلود موسم جاری رہنے کا امکان ہے،تاہم گرمی کی شدت میں اضافہ ہوسکتاہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر اورمنگل کی درمیانی رات سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت16.2، پہلگام7.9 اور گلمرگ میں9.2 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیاجبکہ جموں شہر میں شبانہ درجہ حرارت 27.5، کٹرا 25.0، بٹوت 18، بانہال14.2 اور بھدرواہ میں15.4 درج کیا گیا۔










