ishtiyaq beigh

ٹریڈ یونین لیڈر سمپت پرکاش کاحرکت قلب بند ہونے سے انتقال

جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے چیئرمین اشتیاق بیگ کا اظہار دکھ

سری نگر//جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے چیئرمین اشتیاق بیگ اور جملہ ارکین نے ٹریڈ یونین لیڈر سمپت پرکاش کے اچانک انتقال پر دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔جے کے این ایس کوموصولہ بیان کے مطابق سمپت پرکاش جی کے انتقال کے بارے میں جان کرجی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے چیئرمین اشتیاق بیگ صدمے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمپت پرکاش کا انتقال ایک گہرے صدمے سے کم نہیں ہے اور سمپت پرکاش کا عظیم کام ہمیشہ سب کیلئے حقیقی تحریک رہے گا۔ سمپت پرکاش جی مشترکہ تشویش کے مسائل کو اٹھانے کے لیے ہمیشہ فرنٹ لائن پر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سمپت پرکاش میں کشمیریت رگ رگ میں بھری تھی اور اگر کسی کو کشمیریت کی مثال دیکھنے ہو تو وہ سمپت پرکاش کو دیکھ سکتا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرکاش جی ایک عظیم روح تھے جنہوں نے جموں و کشمیر میں انسانیت، سیکولرازم، بھائی چارے کے جذبے اور اقدار کو برقرار رکھا۔ ان کا انتقال ایک ناقابل تلافی نقصان ہے جس نے ایک خلا پیدا کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سوگوار خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی روح کیلئے ابدی سکون کی دعا کی ہے۔